اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹیم انڈیا کے کوچ کی دوڑ میں وریندر سہواگ بھی ہوئے شامل ، موجودہ کوچ کمبلے سمیت یہ چھ ہیں دعویدار

    ٹیم انڈیا کے نئے کوچ کی درخواست کے معاملہ میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس عہدے کے لئے وریندر سہواگ سمیت 6 امیدواروں نے درخواست داخل کی ہے

    • Share this:
      نئی دہلی : ٹیم انڈیا کے نئے کوچ کی درخواست کے معاملہ میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس عہدے کے لئے وریندر سہواگ سمیت 6 امیدواروں نے درخواست داخل کی ہے ، جس میں دو غیر ملکی کرکٹر بھی شامل ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے وریندر سہواگ اور موجودہ کوچ انیل کمبلے کے علاوہ لال چند راجپوت اور ڈوڈا گنیش کے نام شامل ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ سے رچرڈ پيبس اور آسٹریلیا کے ٹام موڈی نے اس عہدے کے لئے درخواست دی ہے۔
      راجپوت لال چند اور ٹام موڈی نے دوسری مرتبہ اس عہدہ کیلئے درخواست دی ہے۔ جب انیل کمبلے کو کوچ بنایا گیا تھا، اس وقت بھی یہ دونوں درخواست دہندگان میں شامل تھے۔ خیال رہے کہ اس وقت کمبلے کوچ ہیں اور ٹیم انڈیا چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کے لئے فی الحال انگلینڈ میں ہے۔ اسے اپنا پہلا میچ روایتی حریف پاکستان کے خلاف 4 جون کو کھیلنا ہے۔ چمپئنز ٹرافی 18 جون تک چلے گی۔
      قابل ذکر ہے کہ ٹیم انڈیا کے کوچ کا سلیكشن مکمل طور پر ٹیم انڈیا کی مشاورتی کمیٹی کے اوپر منحصر ہے۔ سچن تندولکر، سورو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن کی قیادت والی یہ کمیٹی باقاعدہ امیدواروں کا انٹرویو لے گی اور ان کا ٹیم انڈیا کے لئے بنائے گئے پلان کا جائزہ لے گی ۔ خیال رہے کہ روی شاستری کے بعد انیل کمبلے کو کوچ بنایا گیا تھا، لیکن ان کی مدت کار میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔
      First published: