ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

الہ آباد: دہلی تشدد پر وشو ہندو پریشد نے دیا اشتعال انگیز بیان

الہ آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وشو ہندو پریشد کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے براہ راست طور پر تشدد میں شامل ہیں۔

  • Share this:
الہ آباد: دہلی تشدد پر وشو ہندو پریشد نے دیا اشتعال انگیز بیان
الہ آباد: دہلی تشدد پر وشو ہندو پریشد نے دیا اشتعال انگیز بیان

الہ آباد۔ وشو ہندو پریشد کے قومی جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے ملک بھر میں چل  رہے سی اے اے مخالف تحریک کو سختی کے ساتھ کچل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے مخالف تحریک پرتشدد ہوتی جا رہی ہے ایسے میں حکومت کو چاہئے کہ تحریک میں شامل افراد کے خلاف سختی کے ساتھ پیش آئے ۔


دہلی میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد پر وشو ہندو پریشد نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں ہونے و الا تشدد منصوبہ بند طریقے سے کرایا جا رہا ہے۔ الہ آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وشو ہندو پریشد کے جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے براہ راست طور پر تشدد میں شامل ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک ایسے وقت میں دہلی میں تشدد پھیلانے کی کوشش کی گئی جب امریکی صدر ہندوستان کے دورے پر تھے۔ ملند پرانڈے نے کہا کہ پوری دنیا میں ملک کی شبیہ خراب کرنے کے مقصد سے دہلی میں تشدد پھیلایا جا رہا ہے ۔


وشو ہندو پریشد کے قومی جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے ملک بھر میں چل رہے سی اے اے مخالف تحریک کو سختی کے ساتھ کچل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملند پرانڈے نے شہریت قانون کے خلاف جاری تحریک میں شامل مسلمانوں پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرے کی آڑ میں ملک بھر میں فرقہ ورانہ تشدد بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وی ایچ پی لیڈر نے کہا کہ سی اے اے سے کسی بھی مسلمان کی شہریت نہیں چھینی جا رہی ہے۔بلکہ اس قانون کے تحت ایسے افراد کو شہریت دی جائے گی جو پڑوسی ملکوں میں زیادتیوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں ملک کے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہیں۔

دہلی میں ہوئے تشدد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ملند پرانڈے کہا کہ دہلی ہونے والا فرقہ وارانہ تشدد پوری طرح سے سی اے اے مخالف عناصر کا کام ہے جو کہ منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا گیا ہے۔ ملند پرانڈے نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تشدد پھیلانے والوں کے خلاف سختی سے پیش آیا جائے۔
First published: Feb 27, 2020 04:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading