ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ممبئی۔لندن کے درمیان فلائٹ شروع کر رہی ہے ہے Vistara Airlines، یہاں جانئے کرائے سمیت دیگر تفصیلات

ایئر لائن کمپنی وستارا (Vistara Airlines) بہت جلد ممبئی سے لندن کے لئے پرواز بھرنی شروع کرے گی۔ جمعے کو کمپنی نے اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس روٹ پر بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر (Boeing 787-9 Dreamliner) طیارے کا استعمال کیا جائے گا۔

  • Share this:
ممبئی۔لندن کے درمیان فلائٹ شروع کر رہی ہے ہے Vistara Airlines، یہاں جانئے کرائے سمیت دیگر تفصیلات
ان پلیٹ فارمس سے بک کر سکتے ہیں ٹکٹ

ایئر لائن کمپنی وستارا (Vistara Airlines) بہت جلد ممبئی سے لندن کے لئے پرواز بھرنی شروع کرے گی۔ جمعے کو کمپنی نے اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس روٹ پر بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر (Boeing 787-9 Dreamliner) طیارے کا استعمال کیا جائے گا۔ ممبئی۔لندن کے درمیان یہ سروس آئندہ 16 جنوری 2021 سے شروع ہو جائے گی، وستارا نے اس روٹ پر راؤنڈ ٹرپ یعنی ممبئی۔لندن۔ ممبئی کیلئے کرایا 46,799 روپئے طے کیا ہے۔ لندن سے راؤنڈ ٹرپ یعنی لندن۔ممبئی۔لندن کیلئے 439 پاؤنڈ ہوگا۔


پہلے سے ہی یہ کمپنی 787-9 ڈریم لائنر طیارے کی سروس دہلی۔ لندن روٹ پر دے رہی ہے۔ اب کمپنی نے ممبئی۔لندن روٹ پر اسے شروع کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ اس طیارے کو شاندار مسافر کے شاندار تجربے کو دھیان میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی ا پرائیویٹ طیارہ کمہنی نے دہلی سے دوہہ کیلئے طیارہ سروس شروع کی تھی۔ اس کے علاوہ 5 نومبر 2020 کو دہلی سے بنگلہ دیش کیلئے بھی طیاری سروس شروع کی تھی۔


ان پلیٹ فارمس سے بک کر سکتے ہیں ٹکٹ

وستارا نے بتایا کہ ممبئی اور لندن کے بیچ ان فلائتس کی بکنگ کمپنی کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سمیت سبھی پلیٹ فارم کے ذریعے کی جا سکے گی۔ کمپنی نے بتایا کہ ان فلائٹس کی بکنگ ویب سائٹ، وستارا کی اینڈرائڈ و iOS موبائل ایپس، آن لائن ٹریول ایجنسیز اور ٹریول ایجنٹس کے ذریعے کی جاسکے گی۔

واضح ہو کہ کورونا وائرس وبائی مرض (Corona Virus Pandemic) کی وجہ سے مارچ سے ہندوستان میں شیڈول بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد ہے لیکن ہندوستان نے جولائی میں 17 دیگر ممالک کے ساتھ ایئر بلبل (Air-Bubble Agreement) معاہدہ کیا ہے۔ تاکہ ان ممالک میں اسپیشل پیسینجر فلائٹ کو آپریٹ کیا جا سکے۔

امریکی روٹ پر بھی فلائٹس شروع کرنے کی تیاری
اس کے بعد وستارا نے کئی دیگر ممالک کیلئے اڑان سروس شروع کی ہے۔ کمپنی اب امریکہ اور ہندستان کے درمیان اسپیشل پیسینجر سروس شروع کرنے کی تیاری میں ہے۔ اس روت پر بڑھتے مسافرون کی تعداد کے مد نظر کمپنی یہ تیاری کر رہی ہے۔ ابھی تک ہندستان اور امریکہ کے درمیان صرف سرکاری ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا کی فلائٹ آپریٹ ہو رہی ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 28, 2020 04:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading