ہوم » نیوز » No Category

وی کے سنگھ کی صفائی ، میرے دو الگ الگ بیانوں کو ملا کر پیش کیا گیا

نئی دہلی : ہریانہ میں دلت بچوں کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ پر مرکزی وزیر اور غازی آباد سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ وی کے سنگھ نے اپوزیشن کی شدید تنقید کے بعد اب صفائی پیش کی ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Oct 23, 2015 10:55 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وی کے سنگھ کی صفائی ، میرے دو الگ الگ بیانوں کو ملا کر پیش کیا گیا
نئی دہلی : ہریانہ میں دلت بچوں کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ پر مرکزی وزیر اور غازی آباد سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ وی کے سنگھ نے اپوزیشن کی شدید تنقید کے بعد اب صفائی پیش کی ہے۔

نئی دہلی : ہریانہ میں دلت بچوں کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ پر مرکزی وزیر اور غازی آباد سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ وی کے سنگھ نے اپوزیشن کی شدید تنقید کے بعد اب صفائی پیش کی ہے۔


وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ دو الگ الگ بیانات تھے، دونوں کو ایک ساتھ ملا دیا گیا اور یہ خراب حالات بنا دیئے گئے۔ اپوزیشن کے کچھ لیڈر ایسے بڑھ چڑھ کر بول رہے ہیں جو خود اس طرح کی باتوں میں ملوث ہیں۔ میں تو ایسی جگہ سے آتا ہوں جہاں نہ ذات کا تصور ہے اور نہ ہی مذہب کا، لیکن کسی کی غلطی میری غلطی نہیں، کسی کی غلطی سے اگر کسی کی روح کو ٹھیس پہنچی ہو تو میں معافی مانگتا ہوں۔ میں بابا صاحب کی عزت کرتا ہوں۔


خیال رہے کہ وی کے سنگھ نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت کا دلت بچوں کی موت سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ وزیر نے کہا تھا کہ اگر کوئی کتا کو پتھر مارے تو حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے۔

First published: Oct 23, 2015 10:55 AM IST