ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جنرل وی کے سنگھ پھر بنیں گے 'سنکٹ موچن، ہندوستانیوں کو بچانے روانہ ہوئے سوڈان

نئی دہلی۔ جنوبی سوڈان میں جاری خانہ جنگی میں پھنسے سینکڑوں ہندوستانیوں کو محفوظ نکالنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jul 14, 2016 10:22 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جنرل وی کے سنگھ پھر بنیں گے 'سنکٹ موچن، ہندوستانیوں کو بچانے روانہ ہوئے سوڈان
نئی دہلی۔ جنوبی سوڈان میں جاری خانہ جنگی میں پھنسے سینکڑوں ہندوستانیوں کو محفوظ نکالنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔

نئی دہلی۔ جنوبی سوڈان میں جاری خانہ جنگی میں پھنسے سینکڑوں ہندوستانیوں کو محفوظ نکالنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ اس آپریشن کو مکمل کرنے کے لئے آج صبح خارجی امور کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا کے لئے روانہ ہو گئے۔ جوبا کے لئے روانہ ہونے سے پہلے وی کے سنگھ نے کہا کہ بیرون ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے حکومت چوکنا ہے۔ ان کا مقصد مصیبت میں پھنسے لوگوں کو محفوظ لانا ہے۔


حکومت ہند نے اس مہم کو آپریشن سنکٹ موچن نام دیا ہے۔ آپریشن سنکٹ موچن کا مقصد جنوبی سوڈان میں پھنسے ہوئے 300 ہندوستانیوں کو دارالحکومت جوبا سے محفوظ باہر نکالنا ہے۔ اس بار بھی اس مہم کی قیادت جنرل وی کے سنگھ کر رہے ہیں۔ اس مہم میں ہندوستانی فضائیہ کے دو طیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ حکومت ہند کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس مہم کا فائدہ انہی کو ملے گا جن کے پاس قانونی سفری دستاویزات ہوں گے۔ ایک اندازے کے مطابق، جوبا اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں 600 ہندوستانی ہو سکتے ہیں۔ تاہم ہندوستانی سفارت خانے کے پاس صرف 300 ہندوستانیوں نے ہی واپسی کے لئے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔

First published: Jul 14, 2016 10:21 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading