ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سابق فوجی کی خودکشی پر وی کے سنگھ کا متنازع بیان ، ذہنی حالت پر اٹھایا سوال

سابق فوجی رام کشن گریوال کی خودکشی کے واقعہ پر وی کے سنگھ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ کیا وجہ ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Nov 02, 2016 10:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سابق فوجی کی خودکشی پر وی کے سنگھ کا متنازع بیان ، ذہنی حالت پر اٹھایا سوال
سابق فوجی رام کشن گریوال کی خودکشی کے واقعہ پر وی کے سنگھ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ کیا وجہ ہے۔

نئی دہلی : مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے ایک مرتبہ پھر متنازع بیان دیا ہے ۔ اس مرتبہ انہوں نے دہلی میں ون رینک ون پنشن کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک سابق فوجی کی خودکشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ خودکشی کرنے والے سابق فوجی کی ذہنی حالت کی جانچ کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ وی کے سنگھ نے کوئی پہلی مرتبہ متنازع بیان نہیں دیا ہے ، بلکہ وہ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر متنازع بیان دے چکے ہیں ۔

سابق فوجی رام کشن گریوال کی خودکشی کے واقعہ پر وی کے  سنگھ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ کیا وجہ ہے۔ ون رینک ون پنشن کو ایک وجہ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے۔ ان کی ذہنی حالت کیا تھی، ہم نہیں جانتے، پہلے اس کی جانچ ہونے دیجئے۔ ون رینک ون پنشن کو سیاست سے اوپر رکھئے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے سابق فوجیوں  کے زیر التوا مطالبات کو قبول کر لیا ہے۔

دریں اثنا وی کے سنگھ کے تبصرہ پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور کانگریس نے سخت رد عمل کا اظہارکیا ۔ کیجریوال نے ٹویٹ کرکے کہا کہ وی کے سنگھ آپ پر شرم آتی ہے۔ ان (رام کشن) کو دو مرتبہ صدر جمہوریہ اور ایک مرتبہ سی او اے ایس (فوج کے سربراہ) سے تمغے ملے۔ وہ ایک قابل بھروسہ فوجی تھے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر آر پی این سنگھ نے کہا کہ سابق فوجی سربراہ کی جانب سے ذہنی حالت کا سوال اٹھانا انتہائی افسوسناک ہے۔

First published: Nov 02, 2016 09:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading