ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جاٹ ریزرویشن : ہریانہ میں تشدد کی پھر آہٹ ، فورس تعینات ، انٹرنیٹ سروس بند

روہتک : الٹی میٹم کی ختم ہونے کے بعد آج حکومت نے جاٹ برادری کو گفتگو کیلئے مدعو کیا ہے ۔ جاٹ لیڈروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ کی حکمت عملی حکومت سے بات چیت کے بعد ہی طے کریں گے۔ تاہم روہتک، جھجھر اور سونی پت میں ریپڈ ایکشن فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان شہروں میں احتیاطا انٹرنیٹ خدمات روک دی گئی ہیں۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 18, 2016 03:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جاٹ ریزرویشن : ہریانہ میں تشدد کی پھر آہٹ ، فورس تعینات ، انٹرنیٹ سروس بند
روہتک : الٹی میٹم کی ختم ہونے کے بعد آج حکومت نے جاٹ برادری کو گفتگو کیلئے مدعو کیا ہے ۔ جاٹ لیڈروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ کی حکمت عملی حکومت سے بات چیت کے بعد ہی طے کریں گے۔ تاہم روہتک، جھجھر اور سونی پت میں ریپڈ ایکشن فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان شہروں میں احتیاطا انٹرنیٹ خدمات روک دی گئی ہیں۔

روہتک : الٹی میٹم کی ختم ہونے کے بعد آج حکومت نے جاٹ برادری کو گفتگو کیلئے مدعو کیا ہے ۔ جاٹ لیڈروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ کی حکمت عملی حکومت سے بات چیت کے بعد ہی طے کریں گے۔ تاہم روہتک، جھجھر اور سونی پت میں ریپڈ ایکشن فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان شہروں میں احتیاطا انٹرنیٹ خدمات روک دی گئی ہیں۔

احتیاطی طور پر روہتک میں اسکول کالج بند کر دیے گئے ہیں۔ اس درمیان وزیر اعلی کھٹر مسلسل مرکز کے رابطہ میں ہیں ۔ وزیر اعظم مودی خود بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اس مرتبہ گزشتہ مرتبہ کی طرح غلطی نہیں ہونی چاہئے۔ جاٹ لیڈر اور مرکزی حکومت میں وزیر بیریندر سنگھ نے کہا کہ یہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ وہ بل لے کر آئے گی۔ اس کا اچھا رزلٹ آنا چاہئے۔ ہریانہ حکومت نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ جاٹوں کو ریزرویشن دیں گے۔

ادھر جاٹ لیڈروں نے واضح کر دیا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبہ کو تسلیم نہیں کیا تو تحریک ایک بار پھر تیز کردی جائے گی۔ وارننگ کے بعد ہریانہ حکومت نے پوری ریاست میں سیکورٹی سخت کر دی ہے۔ مرکز نے 800 جوانوں کو ریاست میں پہلے ہی بھیج دیا ہے۔ جاٹ لیڈر راجمل ہڈا نے کہا کہ ہم نے حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ہم ریزرویشن لے کر رہیں گے۔

دریں اثنا وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ان کی ہریانہ کے وزیر اعلی سے بات ہوئی ہے اور مناسب کارروائی کی جا رہی ہے۔

First published: Mar 18, 2016 03:15 PM IST