گورکھپور۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا علاقہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں لوگوں کی نگاہیں گورکھپور لوک سبھا ضمنی الیکشن پر لگی ہوئی ہیں۔ ایک اور وجہ ہے جس سے یہ علاقہ سرخیوں میں ہے۔ یہاں ووٹوں کی گنتی کے لئے دو 'مُردوں' کی بھی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔
دراصل، گنتی کے لئے ان لوگوں کو بھی ڈیوٹی پر لگا دیا گیا ہے جن کی موت ہو چکی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ووٹنگ کی ڈیوٹی میں بھی ایسی ہی غلطی کی تھی۔ تاہم، غلطی سے سبق لینے کے بجائے حکام نے اسے دہرا دیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی میں ان لوگوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو انتقال کر چکے ہیں۔
اس معاملہ کو لے کر ریاستی ملازمین مشترکہ کونسل نے ضلع الیکشن افسر سے شکایت درج کرائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے جونیئر انجینئر راکیش کمار اور انل کمار کی ایک سال پہلے موت ہو چکی ہے۔ اس کے بعد بھی ووٹوں کی گنتی میں ان کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔
گورکھپور کے 19.4 9 لاکھ ووٹرز میں سے 9.34 لاکھ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ یہاں پہلی بار گورکھناتھ پیٹھ سے باہر کا کوئی شخص مقابلہ کر رہا ہے۔ بی جے پی سے اپیندر دت شکلا، ایس پی سے پروین نشاد اور کانگریس سے ڈاکٹر سریتا کریم میدان میں ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔