ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ، ریل خدمات پھرمعطل اورانٹرنیٹ بھی بند

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ہڑتال کی کال دی ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ، ریل خدمات پھرمعطل اورانٹرنیٹ بھی بند
جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

سری نگر: جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ ہورہی ہے۔ اس الیکشن میں 1029 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس میں 881 امیدوار جموں اور148 کشمیر سے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تین لاکھ 46 ہزار رائے دہندگان اس الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر ریل خدمات اورانٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں۔ 


دوسرے مرحلے کی ووٹنگ بہترطریقے سے کرانے کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہاں پرصبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ افسران نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں پورے ریاست کے 13 اضلاع کے 384 وارڈوں میں ووٹنگ ہوگی۔ ان 13 اضلاع میں سے 7 وادی کے ہیں۔


وارڈوں کے لئے 1198 نامزدگی داخل کی گئی تھی اورنامزدگی کی جانچ اورنام واپس لینے کے بعد 1095 امیدوار میدان میں بچے ہیں۔ 1095 امیدواروں میں سے 65 بلامقابلہ الیکشن جیت گئے ہیں جس میں سے 61 کشمیر وادی کے ہیں۔ وادی کے 56 وارڈوں میں ووٹنگ نہیں ہوگی کیونکہ کوئی نامزدگی داخل نہیں ہوئی ہے۔


دوسری جانب ووٹنگ کے موقع پرمشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اورمحمد یاسین ملک کی طرف سے پولنگ والےعلاقوں میں دی گئی ’ہڑتال‘ کی کال کے پیش نظروادی میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ اورجموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بدھ کومعطل رکھی گئیں۔






اطلاعات کے مطابق سری نگر سے  جنوبی کشمیر جموں خطہ کے بانہال تک کوئی ریل گاڑی نہیں چلے گی۔ اسی طرح سری نگراوربارہمولہ کے درمیان بھی کوئی ریل گاڑی نہیں چلے گی۔ مذکورہ عہدیدارنے بتایا کہ ’ہمیں گذشتہ شام ریاستی پولیس کی طرف سے ایک ایڈوائزری موصول ہوئی، جس میں ریل خدمات کو احتیاطی طورپرمعطل رکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    جموں و کمشیر میں 13 سال بعد بلدیاتی انتخابات، وادی کشمیر کے متعدد حصوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل

یہ بھی پڑھیں:   جموں وکشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ پیرکو، کشمیرفوجی چھاونی میں تبدیل

یہ بھی پڑھیں:     فوج نے کہا "کشمیروادی میں 300 دہشت گرد سرگرم اور250 دراندازی کی کوشش میں ہیں"۔

 

 

 
First published: Oct 10, 2018 09:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading