உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجیہ سبھا انتخابات کا اعلان ، 58 سیٹوں پر 23 مارچ کو ووٹنگ ، 12 مارچ پرچہ بھرنے کی آخری تاریخ 

    پارلیمنٹ: فائل فوٹو

    پارلیمنٹ: فائل فوٹو

    راجیہ سبھا کی 58 سیٹوں الیکشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ سیٹیں اپریل اور مئی میں خالی ہورہی ہیں ۔ 16 ریاستوں کی 58 سیٹوں کیلئے 23 مارچ کو ووٹنگ ہوگی

    • Share this:
      نئی دہلی : راجیہ سبھا کی 58 سیٹوں الیکشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ سیٹیں اپریل اور مئی میں خالی ہورہی ہیں ۔ 16 ریاستوں کی 58 سیٹوں کیلئے 23 مارچ کو ووٹنگ ہوگی اور اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی ہوگی ۔ جبکہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 مارچ ہے ۔ خیال رہے کہ اترپردیش میں حکمراں بی جے پی کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں ایس پی ، بی ایس پی اور کانگریس کے ممکنہ اتحاد کا امتحان بھی اس الیکشن میں ہوگا ۔ یوپی میں راجیہ سبھا کی 10 سیٹوں کیلئے الیکشن ہوگا ۔
      راجیہ سبھا میں یوپی سے منتخب ہوکر آنے والے 31 اراکین میں سے 9 اراکین کی مدت کار دو اپریل کو ختم ہورہی ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں بی ایس پی کی سربراہ مایا وتی کے استعفی سے خالی ہوئی سیٹ پر بھی اپریل میں الیکشن ہونا ہے ۔ اپریل میں جن کی مدت کار ختم ہورہی ہے ان میں مرکزی وزیر ارون جیٹلی ، جے پی نڈا ، روی شنکر پرساد ، پرکاش جاوڑیکر ، کانگریس لیڈر پرمود تیواری ، راجیو شکلا ، رینوکا چودھری اور نامزد اراکین ریکھا اور سچن تیندولکر جیسے بڑے نام شامل ہیں۔
      اپریل میں بی جے پی کے 17 ، کانگریس کے 12 ، ایس پی کے چھ ، بی ایس پی ، شیو سینا ، ایم سی پی کے ایک ایک ، جے ڈی یو ، ترنمول کانگریس کے تین تین اراکین شامل ہیں۔ بی جے پی اس مرتبہ اترپردیش سے اپنی سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا جبکہ کانگریس کو گجرات اور مہاراشٹر سے ہی سیٹیں ملیں گی۔
      First published: