உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وقف ریکارڈ کے ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ریاستی بورڈوں کی مالی امداد دے گی مرکزی وقف کونسل

    مرکزی وقف کونسل کی آج یہاں ہوئی 78ویں میٹنگ میں ریاستوں کو کئی دیگر طرح کی امدادفراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔

    مرکزی وقف کونسل کی آج یہاں ہوئی 78ویں میٹنگ میں ریاستوں کو کئی دیگر طرح کی امدادفراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔

    مرکزی وقف کونسل کی آج یہاں ہوئی 78ویں میٹنگ میں ریاستوں کو کئی دیگر طرح کی امدادفراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وقف کونسل نے ریاستوں کے وقف ریکارڈ کے ڈیجیٹائزیشن کے لئے مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مرکزی وقف کونسل کی آج یہاں ہوئی 78ویں میٹنگ میں ریاستوں کو کئی دیگر طرح کی امدادفراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔میٹنگ کی صدارت اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے کی ۔میٹنگ میں وقف کونسل کے ارکان اور دیگرسینئرعہدیداران موجود تھے ۔
      میٹنگ میں مختلف ریاستی وقف بورڈوں کے کاموں کا جائزہ لیاگیا اور یہ طے کیا گیا کہ وقف ریکارڈ کے ڈیجیٹائزیشن کے لئے کونسل مالی امداد دیگی تاکہ سبھی ریاستی وقف بورڈ ،وقف املاک کے ڈیجیٹائزیشن کا کام مقررہ وقت پر پوراکرسکیں ۔
      ریاستی وقف بورڈ کے تحت آنے والی املاک کے تحفظ ،دیکھ ریکھ ،فروغ اور متعلقہ قانونی مدد کے لئے وقف کونسل کے ذریعہ دولیگ سپورٹ افسر،دوزونل افسر اور دوسرویئرکی تقرری سبھی ریاستی وقف بورڈوں میں کی جائیگی ۔وقف املاک پر جاری تعلیمی سرگرمیوں خاص طورسے لڑکیوں کی تعلیم کے لئے اداروں کو مدددی جائیگی ۔اس کے ساتھ ہی وقف املاک کے رکھ رکھاؤ،بہتر استعمال اور وقف قانون کے تحت انکے تحفظ کے لئے پورے ملک میں وقف متولیوں کی کانفرنس منعقدکی جائیگی ۔اس طرح کی پہلی کانفرنس دہلی میں آٹھ مارچ کو ہوگی جس میں شمالی ہندکی ریاستیں شامل ہونگی ۔
      First published: