ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اسمرتی ایرانی اور پرینکا چترویدی کے درمیان ٹوئٹر پر چھڑی لفظی جنگ

نئی دہلی۔ انسانی وسائل کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی اور کانگریس لیڈر پرینکا چترویدی کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ چھڑگئی۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: May 23, 2016 01:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسمرتی ایرانی اور پرینکا چترویدی کے درمیان ٹوئٹر پر چھڑی لفظی جنگ
نئی دہلی۔ انسانی وسائل کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی اور کانگریس لیڈر پرینکا چترویدی کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ چھڑگئی۔

نئی دہلی۔ انسانی وسائل کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی اور کانگریس لیڈر پرینکا چترویدی کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ چھڑگئی۔ اسمرتی نے راہل گاندھی پر طنز کستے ہوئے آسام کے انتخابات میں شکست کو ان کی خصوصی قابلیت سے تعبیر کیا۔


ایک ٹویٹ میں، پرینکا نے کسی دوسرے شخص سے بات کرتے ہوئے اسمرتی کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ اسمرتی ایرانی کی زندگی پر مبینہ خطرے سے انہیں زیڈ سیکورٹی مل جاتی ہے اور یہاں میں عصمت دری اور موت کی دھمکیوں کی تحقیقات تک کروانے کے لئے جوجھ رہی ہوں۔ اسمرتی  نے فورا جواب دے کر پرینکا کو بتایا کہ ان کے پاس زیڈ زمرہ کی سیکورٹی نہیں ہے۔


پرینکا نے کہا کہ وہ وزارت داخلہ کے اندرونی کام کاج کو نہیں جانتیں اور انہوں نے اخبارات میں شائع خبروں کے حساب سے یہ بات کہی۔


پرینکا نے ٹویٹ کیا، 'تو کیا میں مانوں کہ کوئی سیکورٹی نہیں ہے اسمرتی ایرانی؟ اسمرتی نے جواب میں ایک سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ میری حفاظت میں اتنی دلچسپی کیوں لے رہی ہیں؟ کوئی منصوبہ بنا رہی ہیں کیا؟ پرینکا نے بھی جواب میں طنز کستے ہوئے کہا کہ میرے پاس اتنا فالتو وقت نہیں۔ لہذا اس بات کی آپ فکر مت کریں، اسمرتی ایرانی۔ آپ کو کسی اور احاطے میں ہنگامہ پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے۔

اسمرتی نے جوابی حملے میں کہا کہ یہ راہل جی کی انفرادیت ہے۔ ارے رکئے، آسام میں ہوئی ہار بھی۔ میرا دن تو خراب رہا۔ آپ کا دن اچھا رہے۔ پرینکا نے بھی جواب میں ایک اور طنز کسا۔ انہوں نے لکھا کہ بار بار ہارنا اور پھر بھی کابینہ میں وزیر بن جانا آپ کی خصوصی قابلیت ہے۔ آپ کا بھی دن شاندار رہے اسمرتی ایرانی۔

 
First published: May 23, 2016 01:48 PM IST