الرٹ! چینی ہیکرس کے نشانے پر بھارتی وہاٹس ایپ یوزرس، پارٹ ٹائم جاب کا دے رہے جھانسہ
چینی ہیکرس کے نشانے پر بھارتی وہاٹس ایپ یوزرس
نئی دلی کے تھنک ٹینک سائبر اسپیس فاونڈیشن نے کہا ہے کہ چین کے ہیکرس پارٹ ٹائم جاب کا وعدہ کر کے ہندستانی واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ واٹس ایپ پر آ رہے ایسے میسیج میں ایک لنک دیا جاتا رہا ہے۔ اس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کوئی بھی شخص ہر دن محض 10 سے 30 منٹ کام کر کے 200۔3000 روپئے کی کمائی کر سکتا ہے۔
نئی دہلی۔ ہندستان میں اپنی نئی یوزر ڈیٹا پالیسی (User Data Policy) کو لے کر پریشانی جھیل رہے انسٹینٹ میسیجنگ ایپ وہاٹس ایپ (WhatsApp) کے سامنے نئی مصیبت کھڑی ہو گئی ہے۔ نئی دلی کے تھنک ٹینک سائبر اسپیس فاونڈیشن (Cyberspace Foundation) نے کہا ہے کہ چین کے ہیکرس پارٹ ٹائم جاب (Part Time Job) کا وعدہ کر کے ہندستانی واٹس ایپ صارفین (Indian WhatsApp Users) کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ واٹس ایپ پر آ رہے ایسے میسیج میں ایک لنک دیا جاتا رہا ہے۔ اس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کوئی بھی شخص ہر دن محض 10 سے 30 منٹ کام کر کے 200۔3000 روپئے کی کمائی کر سکتا ہے۔
فاونڈیشن نے کہا کہ واٹس ایپ پر بھیج رہے پیغام میں کئی لنک منسلک کئے جا رہے ہین۔ ایسے لنک صارفین کو ایک مشترکہ یو آر ایل (Common URL) پر لے جاتے ہیں۔ اس میں ہر لنک کئی میسیجز میں بھیجا جا رہا ہے۔ یہ پایا گیا ہے کہ ایک ہی لنک سبھی دوسری طرح کے لنک کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان لنکس کو واٹس ایپ کے ذریعہ ہر شعبے اور انگریزی کو چھوڑ کر ہر زبان میں ری۔ ڈائریکٹ کیا جا سکتا ہے۔ ہر لنک یوزر کو ایک ہی سورس تک لے جاتا ہے۔ حالانکہ، ایک لنک دوسرے یو آر ایل اور نئے آئی پی ایڈرس پر لے جا رہا ہے جو چین کی کمپنی علی بابا کلاوڈ سے متعلق ہے۔
سائبر اسپیس فاونڈیشن نے بتایا کہ جب یو آر ایل کو مینوپلیٹ کیا جاتا ہے تو چینی زبان میں ایک ایرر کوڈ ڈسپلے ہوتا ہے۔ جانچ میں پایا گیا کہ اس کا ڈومین نیم چین میں رجسٹرڈ ہے۔ فاونڈیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لنک کا آئی پی ایڈریس 47.75.111.165 ہے۔ یہ علی بابا کلاوڈ، ہانگ کانگ اور چین میں ٹریس کیا گیا ہے۔ یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب واٹس ایپ اپنے صارفین کو فیس بک کے ساتھ اپنا نجی ڈیٹا ساجھا کرنے کی رضامندی مانگ رہا ہے۔ ایسا نہیں کرنے پر صارفین کا واٹس ایپ اکاونٹ 8 فروری 2021 کے بعد بند کر دیا جائے گا۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔