ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چین کو وارننگ: ہندستان نے سمندر میں بڑھائی طاقت، بحریہ سربراہ نے کہا۔ چیلنجوں سے نمٹنے کو تیار ہیں

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے کہا ' ہمارے سامنے کووڈ-19 اور چین کے ایل اے سی بدلنے کی کوششوں کا دوہرا چیلنج ہے۔ بحریہ ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے'۔ انہوں نے کہا ' اگر چین کی طرف سے کوئی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہمارے پاس حالات سے نمٹنے کے لئے ایس او پی تیار ہے'۔

  • Share this:
چین کو وارننگ: ہندستان نے سمندر میں بڑھائی طاقت، بحریہ سربراہ نے کہا۔ چیلنجوں سے نمٹنے کو تیار ہیں
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ: فوٹو، اے این آئی ٹوئٹر

نئی دہلی۔ سرحد پر جاری ہندستان اور چین (India-China Conflict) کے درمیان کشیدگی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ اسی بیچ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ (Admiral Karambir Singh) نے چین کو منھ توڑ جواب دینے کی بات کہی ہے۔ ایک پروگرام کے دوران کرمبیر سنگھ نے فوج کے کئی منصوبوں اور سرحد پر جاری صورت حال پر بات کی۔ خاص بات ہے کہ کچھ دنوں پہلے آئی امریکی کمیشن کی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ گلوان (Galwan) میں ہوئی افواج کے درمیان جھڑپ میں چین کا ہاتھ تھا۔ اس جھڑپ میں 20 ہندستانی فوجی شہید ہو گئے تھے۔



بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے کہا ' ہمارے سامنے کووڈ-19 اور چین کے ایل اے سی بدلنے کی کوششوں کا دوہرا چیلنج ہے۔ بحریہ ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے'۔ انہوں نے کہا ' اگر چین کی طرف سے کوئی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہمارے پاس حالات سے نمٹنے کے لئے ایس او پی تیار ہے'۔ اس کے علاوہ کرمبیر سنگھ نے سرحد پر جاری کشیدگی کے درمیان تیاریوں کو لے کر بھی تبادلہ خیال کیا۔


بحریہ سربراہ نے بتایا کہ ' فوج اور فضائیہ کی ضرورتوں کے مطابق، ہم نے کئی جگہوں پر P-8I ائیرکرافٹ تعینات کر دئیے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے شمالی سرحد کے علاقوں میں ہیران سرویلانس ڈرون بھی چھوڑے ہیں'۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک بحرہند میں چین کے تین جنگی آبدوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے سال 2008 کے بعد سے ہی اینٹی۔ پائیریسی پیٹرولس کے لئے تین جہاز برقرار رکھے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 03, 2020 03:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading