یوپی شیعہ وقف بورڈ نے یوم آزادی پر 'بھارت ماتا کی جے' بولنا کیا لازمی
اتر پردیش کے شیعہ وقف بورڈ نے 15 اگست کو ہونے والے یوم آزادی کے انعقاد پر 'بھارت ماتا کی جے' بولنا لازمی کر دیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 13, 2018 01:28 PM IST

شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی: فائل فوٹو۔
اتر پردیش کے شیعہ وقف بورڈ نے 15 اگست کو ہونے والے یوم آزادی کے انعقاد پر 'بھارت ماتا کی جے' بولنا لازمی کر دیا ہے۔ ہفتہ کو بورڈ نے اس سلسلے میں کافی سخت الفاظ میں کہا کہ اگر ان کی ہدایات کو فالو نہیں کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے کہا، 'شیعہ وقف بورڈ نے ایک حکم جاری کیا ہے جس کے تحت 15 اگست کو وقف بورڈ کی املاک پر کئے گئے کسی بھی پروگرام میں قومی ترانہ کے بعد بھارت ماتا کی جے بولنا ضروری ہوگا۔ اگر کوئی اس حکم کی پیروی نہیں کرتا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ "
بتا دیں کہ اس بار 15 اگست کو ہندوستان 72 واں یوم آزادی منائے گا اور اس موقع پر ملک بھر میں کئی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔