ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لائیو شو کے دوران وسیم اکرم کے ساتھ بدسلوکی ، کرکٹ مداح مشتعل

نئی دہلی : پاکستان کے عظیم گیند باز وسیم اکرم کے ساتھ ایک ہندی نیوز چینل کےلائیو شو کے دوران بد تمیزی کی گئی ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 28, 2016 12:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لائیو شو کے دوران وسیم اکرم کے ساتھ بدسلوکی ، کرکٹ مداح مشتعل
نئی دہلی : پاکستان کے عظیم گیند باز وسیم اکرم کے ساتھ ایک ہندی نیوز چینل کےلائیو شو کے دوران بد تمیزی کی گئی ہے ۔

نئی دہلی : پاکستان کے عظیم گیند باز وسیم اکرم کے ساتھ ایک ہندی نیوز چینل کےلائیو شو کے دوران بد تمیزی کی گئی ہے ۔ اکرم موہالی میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی 6 وکٹ سے جیت کے بعد چینل کے ایک پروگرام میں بول رہے تھے ۔ چینل کا اسٹوڈیو نوئیڈا میں ہے ، جبکہ اکرم ممبئی سے بول رہے تھے ۔

اچانک انہوں نے دیکھا کہ ان کو روکنے کے لئے ایک شخص کیمرے کے آگے کھڑا ہو گیا ہے ، وہ حیران رہ گئے۔ یہ شخص اکرم سے کھڑا ہونے کے لئے کہہ رہا تھا۔ اکرم کو جس وقت بولنے سے روکا گیا ، وہ کوہلی کی شاندار اننگز پر اپنی رائے دے رہے تھے۔ نوئیڈا سٹوڈیو میں موجود اینکر بھی اسے دیکھ کر حیران رہ گیا ۔

خیال رہے کہ اکرم نے لاہور میں بم دھماکوں کے بعد اپنے تمام کاموں کو ملتوی کر دیا تھا۔ وہ صرف اسی ہندی نیوز چینل کے ساتھ پروگرام کر رہے تھے۔ اکرم کے ساتھبدسلوکی سے کرکٹ پرستار کافی ناراض ہیں اور سوشل میڈیا پر متعدد طریقوں سے غصہ نکالا جارہا ہے۔

First published: Mar 28, 2016 12:31 PM IST