لکھنؤ: شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نےآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اورحیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی پرحملہ بولا ہے۔ انہوں نےاسدالدین اویسی کا موازنہ دہشت گرد آئی ایس آئی ایس کے سابق سربراہ ابوبکرالبغدادی سے کردیا ہے۔ وسیم رضوی نےکہا کہ دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں ایک طرح ہیں۔ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین نےکہا کہ بغدادی کے پاس جہادیوں کی فوج، ہتھیاراورگولا باردوتھا، جسے وہ دہشت پھیلانےکےلئےاستعمال کرتا تھا۔ وہیں اویسی اپنے 'زبان' (اپنی تقریر) کے ذریعہ دہشت پیدا کررہے ہیں۔
وسیم رضوی نے بابری مسجد- رام جنم بھوی تنازعہ پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈرکے ذریعہ دیئے گئے بیانات پرتنقید کی۔ انہوں نے سنگین الزام لگاتے ہوئےکہا کہ اسد الدین اویسی کی تقریرسے مسلمان دہشت اورخون خرابےکی طرف رخ کررہے ہیں۔ ان کی تقریرسے مسلمان مشتعل ہورہے ہیں۔ اس دوران وسیم رضوی نے نیوز ایجنسی 'اے این آئی' سے بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ اویسی کی پارٹی اورآل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ پرپابندی عائد کردینی چاہئے۔ دراصل سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسد الدین اویسی نےعدالت کےفیصلے پرعدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
فیصلے پراویسی نے کہی تھی یہ باتاسد الدین اویسی نےکہا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نےکہا تھا 'سپریم کورٹ واقعی سپریم ہے، لیکن ایسا نہیں ہے کہ اس سے کوئی چوک (غلطی) نہیں ہوسکتی۔ ہمیں آئین پرمکمل بھروسہ ہے۔ ہم اپنے حقوق کےلئے لڑرہے ہیں۔ ہمیں خیرات کے طورپرپانچ ایکڑکی زمین نہیں چاہئے۔ ہمیں اس پانچ ایکڑزمین کی تجویزکوقبول نہیں کرنا چاہئے'۔
پابندی کا مطالبہنیوزایجنسی سےبات کرتےہوئے وسیم رضوی نےاجودھیا معاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلےپرآل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کوبھی تنقیدکا نشانہ بنایا۔ رضوی نےکہا کہ رام جنم بھومی - بابری مسجد تنازعہ پرسپریم کورٹ کا ایک بڑا فیصلہ تھا، جس کی مثال اور متبادل میں نےاپنی زندگی میں نہیں دیکھی ہے۔ اس نےسبھی فریق کومطمئن کیا، لیکن مسلم پرسنل لاء بورڈ اوراسد الدین اویسی جیسےکچھ لوگ ہیں جوقدامت پسند ذہنیت کوہوا دے رہے ہیں۔ ایسے میں ان پربھی پابندی عائد کی جانی چاہئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔