اپنا ضلع منتخب کریں۔

    موجودہ حالات پر مشہور شاعر منور رانا کی نیوز 18 اردو سے خاص گفتگو ، کہی یہ بڑی بات ، دیکھیں ویڈیو

    موجودہ حالات پر مشہور شاعر منور رانا کی نیوز 18 اردو سے خاص گفتگو ، کہی یہ بڑی بات

    موجودہ حالات پر مشہور شاعر منور رانا کی نیوز 18 اردو سے خاص گفتگو ، کہی یہ بڑی بات

    منور رانا کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے ملک ہندوستان کی ہندو - مسلم یکجہتی کے حوالے سے پاکستان میں یہ بیان دیا تھا کہ میں 80 کروڑ ہندووں کی نگرانی میں رہتاہوں ، آج ہندوستان کے ہندووں کو یہ ثابت کرنا ہے کہ ان کی نگرانی میں یہاں رہنے والی اقلیتیں محفوظ ہیں۔

    • Share this:
      بابری مسجد – رام جنم بھومی اراضی تنازع پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیلیں کی جارہی ہیں ۔ اس سلسلہ میں اردو کے مشہور شاعر منور رانا کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے ملک ہندوستان کی  ہندو - مسلم یکجہتی کے حوالے سے پاکستان میں یہ بیان دیا تھا کہ میں 80 کروڑ ہندووں کی نگرانی میں رہتاہوں ، آج ہندوستان کے ہندووں کو یہ ثابت کرنا ہے کہ ان کی نگرانی میں یہاں رہنے والی اقلیتیں محفوظ ہیں۔

      ملک کے موجودہ حالات اس شاعر کو بھی کہیں نہ کہیں یہ احساس دلارہے ہیں کہ ہندو مسلم  اتحاد واتفاق اور گنگا جمنی تہذیب کے پس منظر میں ہمارے خوبصورت ملک کی تصویر دھندلی ہوتی جارہی ہے ، لیکن منور رانا کو آج بھی یقین ہے کہ مسئلہ کوئی ہو ، فیصلہ کچھ بھی ہو ، اس ملک کی دونوں آنکھیں یعنی ہندو اور مسلمان ملک کے چہرے پر جگمگاتی رہیں گی ۔ شاعر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ہندو بھائیوں کی ذمہ داری زیادہ ہے کہ وہ اپنے مسلم بھائیوں کو تحفظ کا احساس دلائیں۔

      منور رانا منفی و انتقامی سیاست کے بھی خلاف ہیں ۔ ان کا ماننا ہے کہ ارباب سیاست اور خاص طور سے ارباب اقتدار کو انتقامی کارروائیوں کی بجائے  ترقی پر مبنی مثبت اقدامات کرنے چاہئیں۔

      لکھنئو سے طارق قمر کی رپورٹ
      First published: