ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی تشدد: متاثرین کے لئے نئی مصیبت بنی بارش، راحت کیمپوں میں بھرا پانی

پچھلے دو دنوں سے ہو رہی مسلسل بارش کے مدنظر مصطفیٰ آباد کے راحت کیمپوں میں پانی بھر گیا ہے۔

  • Share this:
دہلی تشدد: متاثرین کے لئے نئی مصیبت بنی بارش، راحت کیمپوں میں بھرا پانی
راحتی کیمپوں پر آفت کی بارش

نئی دہلی۔ دہلی میں پچھلے دنوں ہوئے تشدد کے شکار لوگوں کے لئے مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ اپنا گھر بار چھوڑ کر آئے لوگوں پر اب قدرت کی بھی مار پڑی ہے۔ پچھلے دو دنوں سے ہو رہی مسلسل بارش کے مدنظر مصطفیٰ آباد کے راحت کیمپوں میں پانی بھر گیا ہے۔ اس بارش نے دہلی حکومت کے سارے دعووں کی بھی پول کھول دی ہے۔


دراصل، مصطفیٰ آباد کے کیمپوں میں کافی زیادہ تعداد میں تشدد متاثرین پناہ لئے ہوئے تھے۔ یہاں بہتری کی تلاش میں آئے لوگوں کو ان راحت کیمپوں نے اور زیادہ مایوس کر دیا۔ راحت کیمپوں کے اندر بارش کا پانی آنے سے تشدد زدگان نہ بیٹھ پا رہے ہیں اور نہ ہی سو پا رہے ہیں۔ تشدد متاثرین کی زندگی بارش نے اور بھی زیادہ مشکل بنا دی ہے۔


دہلی تشدد: متاثرین کے لئے نئی مصیبت بنی بارش


دہلی حکومت نے متاثرین کے لئے مصطفیٰ آباد میں راحت کیمپ بنائے ہیں۔ یہ راحت کیمپ کپڑے کے ٹینٹ کے بنے ہوئے ہیں جو پوری طرح سے واٹر پروف نہیں ہیں۔ لہذا جمعرات کی رات اور جمعہ کو ہوئی بارش کا پانی کیمپوں کے اندر چلا گیا۔ کئی ٹینٹوں کی چھت سے بھی پانی ٹپک رہا ہے۔ اس کے مدنظر تشدد متاثرین کے کپڑے اور بستر بھی گیلے ہو گئے ہیں۔

دہلی حکومت کے علاوہ غیر منافع بخش سرکاری تنظیموں نے تشدد متاثرین کے لئے دواؤں، کمبل، بستر اور کپڑے کا نظم کیا ہے۔ حالانکہ یہ کافی نہیں ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ راحت کیمپوں میں کافی تعداد میں لوگ پناہ لئے ہوئے ہیں۔
First published: Mar 07, 2020 12:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading