اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شمالی ہندوستان کی ان ریاستوں میں پڑے گی شدید ٹھند، بھاری بارش کے ساتھ برفباری کی وارننگ، آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ

    شمالی ہندوستان کی ان ریاستوں میں پڑے گی شدید ٹھند، بھاری بارش کے ساتھ برفباری کی وارننگ، آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ

    شمالی ہندوستان کی ان ریاستوں میں پڑے گی شدید ٹھند، بھاری بارش کے ساتھ برفباری کی وارننگ، آئی ایم ڈی نے جاری کیا الرٹ

    Weather Update: موسمیاتی نے اتوار کو 24 سے 26 جنوری تک مغربی ہمالیائی علاقے میں شدید بارش اور شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں بارش کی سرگرمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برف باری کی بھی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں ایک مرتبہ پھر سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ کیونکہ کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ برف باری کا امکان بھی بڑھتا نظر آرہا ہے۔ گزشتہ چند روز سے لوگوں کو شدید ٹھنڈ اور سرد لہر سے راحت مل رہی ہے، لیکن اب سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ اس سلسلہ ہندوستانی محکمہ موسمیاتی نے اتوار کو 24 سے 26 جنوری تک مغربی ہمالیائی علاقے میں شدید بارش اور شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں بارش کی سرگرمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برف باری کی بھی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

      محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 3 دنوں کے دوران مشرقی ہندوستان کے کئی حصوں میں کم از کم درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ڈی نے بتایا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہماچل پردیش اور بہار اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اڈیشہ میں رات اور صبح کے وقت گھنے کہرے چھائے رہنے کا امکان ہے۔

      آئی ایم ڈی نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، اتر پردیش اور مغربی راجستھان، بہار، مشرقی راجستھان اور شمال مغربی مدھیہ پردیش کے کئی حصوں میں کم از کم درجہ حرارت 6-10 ڈگری سیلسیس کے دائرے میں رہا۔

      آئی ایم ڈی نے بتایا ہے کہ 24 سے 26 جنوری کے دوران ویسٹرن ڈسٹربنس بحیرہ عرب سے مغربی ہمالیائی علاقے میں زیادہ نمی کے ساتھ مشرق کی طرف بڑھے گا۔ آئی ایم ڈی نے پیشین گوئی کی ہے کہ 22 اور 23 جنوری کو مغربی ہمالیائی خطہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بارش کی شدت میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں 24 سے 26 جنوری کے دوران بارش یا برف باری میں اضافہ ہوگا۔

      یہ بھی پڑھئے: 'نشہ اترا نہیں ہے...' کرن رجیجو نے کہا: کچھ لوگ BBC کو سپریم کورٹ سے اوپر مانتے ہیں...


      یہ بھی پڑھئے: سخت سیکورٹی کے درمیان جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا دوبارہ شروع، راہول گاندھی.....!



      دوسری جانب 24 اور 25 جنوری کو جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفرآباد اور ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش یا برفباری کا امکان ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: