آندھی-پانی اور بجلی کی گرج چمک کے ساتھ ہوگی ژالہ باری، دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں ابھی خراب رہے گا موسم، جانیں دیگر ریاستوں کا حال
علامتی تصویر
Weather Forecast Updates: اتوار کو دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہفتہ کو زیادہ تر جنوبی دہلی میں بارش ہوئی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق گروگرام کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔
نئی دہلی: دہلی کے کئی حصوں میں ہفتہ کی شام بجلی کی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ تھوڑی دیر کے لیے بارش ہوئی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (India Meteorological Department-IMD) کے مطابق، اتوار اور پیر کو بھی دہلی میں ہلکی بارش یا بجلی کی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ ویسٹرن ڈسٹربنس (Western Disturbance) کے اثر کی وجہ سے 3 اور 4 اپریل کو شمال مغربی ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں بجلی کی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی ہندوستان میں 2 سے 5 اپریل کے دوران بڑے پیمانے پر بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ آج یعنی 2 اپریل کو شمال مشرقی ریاستوں میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے اس حوالے سے ییلو واچ (Yellow Watch) جاری کی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، اگلے چند دنوں کے دوران آندھرا پردیش، تلنگانہ، جنوبی داخلہ کرناٹک، تمل ناڈو اور جنوبی ہندوستان میں کیرالہ میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش، آسمانی بجلی اور تیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔
جبکہ محکمہ موسمیات نے وسطی اور مغربی ہندوستان میں اگلے 4 دنوں کے دوران موسم کی کوئی خاص سرگرمی کی توقع نہیں کی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق جموں، کشمیر، ہماچل پردیش، اروناچل پردیش میں زیادہ تر مقامات پر، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور پنجاب، ہریانہ، دہلی میں کچھ مقامات پر، مغربی راجستھان، تمل ناڈو میں پڈوچیری اور کرائیکل، ساحلی آندھرا پردیش، ینم اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ جنوبی اوڈیشہ میں مختلف مقامات پر شدید بارش ہوئی۔ ہریانہ اور جنوبی اوڈیشہ میں بھی الگ الگ مقامات پر ژالہ باری درج کی گئی۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔