شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، شام کو چڑھنا تھا تلک، دوپہر میں ہوگئی نوجوان کی موت
شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل
گھر میں تلک کی تقریب کی تیاریاں چل رہی تھیں۔ اسی دوران دوپہر کو پانی کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے امریش گھر سے کچھ فاصلے پر واقع کنویں میں پمپ سیٹ کو شروع کرنے کے لیے گیا۔ پمپ سیٹ شروع کرنے کے لیے کنویں سے بالٹی سے پانی نکال رہا تھا۔ اس دوران اچانک پاؤں پھسلنے سے وہ کنویں میں گرگیا۔
سون بھدر: یوپی کے سون بھدر میں ایک گھر میں ہونے والی شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔ ونڈھم گنج تھانہ علاقہ کے دھوما گاؤں کے رہنے والے چندر شیکھر کے بیٹے امریش کمار (عمر 26) کی شادی علاقے کے ایک گاؤں میں ہونی تھی۔ 5 مئی کو ہونے والی شادی سے قبل ہفتہ کو نوجوان کو تلک چڑھنا تھا لیکن اس خوشی کو گرہن لگ گیا اور نوجوان کی موت سے گھر والے دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں۔ اب پورے گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے۔
گھر میں تلک کی تقریب کی تیاریاں چل رہی تھیں۔ رشتہ دار بھی آ گئے تھے۔ اسی دوران دوپہر کو پانی کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے امریش گھر سے کچھ فاصلے پر واقع کنویں میں پمپ سیٹ کو شروع کرنے کے لیے گیا۔ پمپ سیٹ شروع کرنے کے لیے کنویں سے بالٹی سے پانی نکال رہا تھا۔ اس دوران اچانک پاؤں پھسلنے سے وہ کنویں میں گرگیا۔ Earthquake: جموں و کشمیر میں زلزلہ کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر 4.1 رہی شدت
جلدی میں وہاں موجود لواحقین اسے کنویں سے نکال کر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ موت کی خبر سنتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ تلک کی تقریب سے چند گھنٹے قبل خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔ واقعہ کی اطلاع پر پہنچی مقامی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سی ایچ سی ددھی بھج دیا۔
واقعہ کے بعد پورے گاؤں کا ماحول غمگین ہوگیا۔ لوگوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ابھی کچھ دیر پہلے گھر والے خوش تھے اور گانا-ناچ ہو رہا تھا۔ طرح طرح کے پکوان بنائے جا رہے تھے لیکن ناگہانی موت سے سب کچھ ماتم میں بدل گیا۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔