உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندی تنقید کے شہرت یافتہ ادیب نامور سنگھ کا 92 سال کی عمر میں انتقال

    نامور سنگھ گزشتہ ایک ماہ سے علیل تھے

    نامور سنگھ گزشتہ ایک ماہ سے علیل تھے

    یکم مئی 1926 کو اترپردیش کے جيئن پور میں پیدا ہونے والے نامور سنگھ کے انتقال سے ہندی ادب کی دنیا میں غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ہندی تنقید کے مشہور ادیب نامور سنگھ کا منگل کی درمیانی شب آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ (ایمس ) میں انتقال ہو گیا۔ وہ 92 سال کے تھے۔ نامور سنگھ گزشتہ ایک ماہ سے علیل تھے۔ تین بجے سہ پہر لودھی روڈ پر واقع شمشان گھاٹ میں ان کی آخری رسم ادا کی جائے گی ۔

      ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ ان کی اہلیہ کا انتقال کئی سال پہلے ہو گیا تھا۔
      یکم مئی 1926 کو اترپردیش کے جيئن پور میں پیدا ہونے والے نامور سنگھ کے انتقال سے ہندی ادب کی دنیا میں غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
      ساہتیہ اکیڈمی،جن وادی لیکھک سنگھ، پرگتی شیل لیکھک سنگھ اور جن سنسكرت منچ نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وہ ساہتیہ اکیڈمی کے فیلو بھی تھے۔

      First published: