اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مشہور شاعر منور رانا کو سینے میں درد، لکھنؤ کے ایس جی پی جی آئی میں بھرتی

    منور رانا: فائل فوٹو

    منور رانا: فائل فوٹو

    لکھنئو۔ معروف اردو شاعر منور رانا کو لکھنؤ کے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ (ایس جی پی جی آئی) میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

    • Share this:
      لکھنئو۔ معروف اردو شاعر منور رانا کو لکھنؤ کے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ (ایس جی پی جی آئی) میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق منور رانا کو سینے میں درد کی شکایت تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے۔ اسپتال کے سینئر ڈاکٹر منور رانا کا چیک اپ کر رہے ہیں۔ رانا کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ انہیں طویل عرصہ سے لنگ انفیکشن کا مسئلہ تھا۔

      اسپتال کے پی آر او آشوتوش شروتی نے بتایا کہ منور رانا کو سینے میں درد تھا، جس کے بعد انہیں ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ ابھی ان کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے۔ انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ اسپتال کے سینئر ڈاکٹر مسلسل ان کی طبیعت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
      First published: