ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی سے ممتا بنرجی کی ملاقات ، کورونا ویکسین اور ریاست کا نام بدلنے کا اٹھایا معاملہ

Mamata Banerjee in Delhi: ممتا بنرجی ظاہر طور پر 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے قومی سیاست میں ایک بڑا کردار ادا کرنے کی کوشش میں ہیں ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی سے ممتا بنرجی کی ملاقات ، کورونا ویکسین اور ریاست کا نام بدلنے کا اٹھایا معاملہ
وزیر اعظم مودی سے ممتا بنرجی کی ملاقات ، کورونا ویکسین اور ریاست کا نام بدلنے کا اٹھایا معاملہ ۔ (ANI/27 July 2021)

نئی دہلی : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے منگل کو وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی ۔ اس دوران ممتا بنرجی نے ریاست میں کورونا کے حالات اور ویکسین کا معاملہ اٹھایا ۔ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ آج وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔ میٹنگ کے دوران میں نے ریاست میں کورونا ، زیادہ ٹیکوں اور داوں کی ضرورت کا معاملہ اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ریاست کا نام بدلنے کو لے کر زیر التوا معاملہ کو بھی اٹھایا ، جس پر انہوں نے کہا کہ وہ معاملات کو دیکھیں گے ۔


اس سے پہلے انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کمل ناتھ اور آنند شرما سے ملاقات کی تھی ۔ وہ بدھ کو صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سے بھی ملاقات کرسکتی ہیں ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پیر کو اپنے پانچ روزہ دورے پر دہلی پہنچی ہیں ۔ تیسری مرتبہ مغربی بنگال کی کمان سنبھالنے کے بعد ممتا بنرجی کا قومی راجدھانی کا یہ پہلا دورہ ہے ۔


ترنمول کانگریس کی سربراہ بدھ کو دس جنپتھ میں کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کریں گی ۔ ابھیشیک منو سنگھوی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے کئی لیڈروں سے ان کی ملاقات کا پروگرام ہے ۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع نے کہا کہ 26 سے 30 جولائی کے دورے کے دوران ممتا بنرجی پارلیمنٹ بھی جاسکتی ہیں ، جہاں مانسون سیشن چل رہا ہے ۔ ترنمول سپریمو ممتا بنرجی 2014 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی مخالف پارٹیوں کا اتحاد بنانے کے امکانات تلاش کرنے کیلئے دہلی میں اپوزیشن لیڈروں سے بات چیت کریں گی ۔


اس سے پہلے کولکاتہ میں ریاستی وزرا کی ایک خاص میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد ممتا بنرجی قومی راجدھانی دہلی کیلئے روانہ ہوئی تھیں ۔ ممتا بنرجی نے کولکاتہ کے این ایس سی بوس بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت نہیں کی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 27, 2021 05:58 PM IST