உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مغربی بنگال کانگریس نے ٹویٹ کیا راجیو گاندھی کا متنازع بیان، ہنگامہ کے بعد ہٹایا

    سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر مغربی بنگال کانگریس نے ایک متنازع ٹویٹ کرکے سیاسی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ مغربی بنگال کانگریس نے اپنے لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے راجیو گاندھی کا وہ تبصرہ کو ٹویٹ کر دیا ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر مغربی بنگال کانگریس نے ایک متنازع ٹویٹ کرکے سیاسی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ مغربی بنگال کانگریس نے اپنے لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے راجیو گاندھی کا وہ تبصرہ کو ٹویٹ کر دیا ، جو راجیو گاندھی نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی موت کے بعد دیا تھا۔
      خیال رہے کہ راجیو گاندھی نے اپنی ماں اور ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی موت کے بعد سکھ فسادات سے متعلق کہا تھا کہ جب کوئی بڑا درخت گرتا ہے تو زمین ہلتی ہے۔ اس تبصرے کو لے کر راجیو گاندھی کی تنقید کی جاتی رہی ہے۔
      تاہم ہنگامہ آرائی کے بعد ریاستی کانگریس نے اپنے اس ٹویٹ کو ہٹا دیا ہے۔ پنجاب کے نائب وزیر اعلی سکھبیر بادل کے مشیر منجدر سنگھ سرسا نے کانگریس پر حملہ بولا ۔ سرسا نے کہا کہ یہ بیان 1984 میں سکھوں کے خوفناک قتل عام کے بعد راجیو گاندھی نے دیا تھا اور آج پھر اسے ٹویٹر پر کانگریس نے دہرایا ہے۔
      قابل ذکر ہے کہ آج سابق وزیر اعظم اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے شوہر راجیو گاندھی کی 72 ویں جینتی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 72 ویں جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی جی کی جینتی پر انہیں ملک یاد کر رہا ہے۔
      First published: