உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    احتلام کیا ہے؟ اس سے کس طرح سے نجات پا سکتے ہیں؟

    علامتی تصویر: تصویر اے ایف پی

    علامتی تصویر: تصویر اے ایف پی

    یہ ایک فطری عمل ہے جو کہ جسم میں ہارمون کے نکلنے کے سبب ہوتا ہے، کیونکہ آپ بلوغت میں ہوتے ہیں۔ اس سے آپ کی صحت پر کسی طرح کا کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

    • Share this:
    احتلام کیا ہے؟ اس سے کس طرح سے نجات پا سکتے ہیں؟

    بستر گیلا کرنا یا رات کو انجانے میں ہونے والا احتلام معمول کی بات ہے جس کا کسی شخص کی صحت یا اس کی ذہنی حالت سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔ اس کے بارے میں فکر نہ کریں۔ یہ عام طور پر ان بالغ لڑکوں اور لڑکیوں میں ہوتا ہے جو بلوغت کے دور سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ حالانکہ، لڑکوں میں واضح طور پر اس کا پتہ چل جاتا ہے کیونکہ ان میں انزال ہوتا ہے۔ یہ ایک فطری عمل ہے جو کہ جسم میں ہارمون کے نکلنے کے سبب ہوتا ہے، کیونکہ آپ بلوغت میں ہوتے ہیں۔ اس سے آپ کی صحت پر کسی طرح کا کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

    اس لئے اس احتلام سے نجات پانے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اس کو لے کر شرمندہ ہونے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بڑی تعداد میں بالغ لڑکوں اور لڑکیوں میں یہ ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ کو اس سے پریشانی ہوتی ہے تو بستر پر اپنے ساتھ ایک تولیہ رکھیں۔

    کئی بار رات میں ہونے والے اس انزال کا سبب مشت زنی نہیں کرنا یا اسے زیادہ نہیں کرنا ہوتا ہے۔ کئی بار رات کا یہ انزال جسم میں کافی مقدار میں بننے والے نطفے کے نکلنے کے ذریعے بنتا ہے۔ مشت زنی یا سیکس (اگر آپ بالغ ہیں تو) کرنے سے رات کو ہونے والا یہ انزال رک جاتا ہے۔

    اگر آپ بالغ ہیں اور آپ کو رات کا یہ انزال بار بار ہوتا ہے تو اس کی وجہ ہارمون کا عدم توازن ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت میں کسی ڈاکٹر سے صلاح لینا بہتر ہو سکتا ہے لیکن اگر آپ کو اپنے جسم میں کسی دیگر طرح کی تبدیلی جیسے جسم پر بہت زیادہ بال اگ آنا یا بال کا گرنا، جسم کا وزن زیادہ بڑھنا یا گھٹنا، جسم سے بہت زیادہ بدبو نکلنا اور منھ پر مہانسے کا پھیلنا وغیرہ نہیں دکھتا ہے تو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

     

     
    Published by:Nadeem Ahmad
    First published: