ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا کا قہر جاری ، دہلی میں ’’ویک اینڈ‘‘ کرفیو کا اعلان ، جانیے کیا رہے گا کھلا اور کیا رہے گا بند؟

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں ویک اینڈ کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ یہ کجمعہ کو رات 10 بجے شروع ہوگا اور پیر کی صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔

  • Share this:
کورونا کا قہر جاری ، دہلی میں ’’ویک اینڈ‘‘ کرفیو کا اعلان ، جانیے کیا رہے گا کھلا اور کیا رہے گا بند؟
کورونا کا قہر جاری ، دہلی میں ’’ویک اینڈ‘‘ کرفیو کا اعلان ، جانیے کیا رہے گا کھلا اور کیا رہے گا بند؟

نئی دہلی : دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز قومی دارالحکومت میں کووڈ-19 کے کیسوں میں تشویشناک حد تک اضافے کو روکنے کے لئے ہفتے کے آخر میں کرفیو (Weekend Curfew) کا اعلان کیا۔ جس میں ہر ہفتے 56 گھنٹے تک کئی پابندیاں عائد کی گئیں۔ کیجریوال نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ ’ہفتے کے آخر میں کرفیو کی وجہ سے دہلی میں کووڈ۔19 کی چین کو توڑنے میں مدد ملے گی۔ یہ پابندیاں آپ کی حفاظت کے لیے ہیں۔ ہم آپ کی مدد سے اس چوتھی کووڈ لہر کو شکست دیں گے‘‘۔


اپنے خطاب میں کجریوال نے شہر کے صحت انفراسٹرکچر کے بارے میں بھی بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہر کسی کو بستر فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکام بستروں کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


’’ویک اینڈ‘‘ سے متعلق اہم باتیں:


- کرفیو جمعہ کو رات 10 بجے شروع ہوگا اور پیر کی صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔

- ضروری خدمات کی اجازت ہوگی۔

- پاس ان لوگوں کو دیا جائے گا جن کی شادی ہونی ہے۔

- دہلی میں ریستوراں بند رہیں گے۔ کھانے کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم گھر تک فراہمی کی اجازت ہوگی۔

- خصوصی انتظامات والی خصوصی مارکیٹیں کھلی ہوں گی۔ ہر میونسپل زون میں ہر ہفتہ میں صرف ایک ہفتہ وار مارکیٹ کی اجازت ہوگی۔

- سنیما ہال 30 فیصد ملازمین؍ ناظرین کے لیے کھلے رہیں گے۔

- ذرائع کے مطابق مالز، آڈیٹوریمز اور جم بند رہیں گے۔

- کووڈ۔19 سے متعلق احتیاطی تدابیر جیسے کہ سماجی دوری اور عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا ’دہلی کے اسپتالوں کی صورتحال بہت زیادہ کنٹرول میں ہے۔ ہمارے پاس کافی اور زیادہ بستر دستیاب ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ حکام ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کی طرف کام کریں گے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 15, 2021 03:44 PM IST