جب سپریم کورٹ میں 2 ججوں کی حلف برداری کے وقت چیف جسٹس آف انڈیا چندر چوڑ کے قلم کے ساتھ ہوا یہ واقعہ! سبھی ہوئے حیران
جب سپریم کورٹ میں 2 ججوں کی حلف برداری کے وقت چیف جسٹس آف انڈیا چندر چوڑ کے قلم کے ساتھ ہوا یہ واقعہ!
جسٹس دنیش مہیشوری اور ایم آر شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 34 کی منظور شدہ تعداد سے گھٹ کر 32 ہوگئی تھی۔ اب جسٹس پرشانت کمار مشرا اور سینئر ایڈوکیٹ کلپتھی وینکٹرمن وشواناتھن کی بطور جج تقرری کے ساتھ، عدالت عظمیٰ میں ججوں کی تعداد دوبارہ اس کی منظور شدہ طاقت کے برابر ہو گئی ہے۔
نئی دہلی: آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس پرشانت کمار مشرا اور سینئر ایڈوکیٹ کلپتھی وینکٹرمن وشواناتھن نے آج سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے تمام ججوں کی موجودگی میں دونوں نئے ججوں کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
اس دوران ایک دلچسپ واقعہ دیکھنے کو ملا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے دونوں کو حلف دلانے کے بعد جب انہوں نے اپنی جیب سے قلم نکالا تاکہ ان کی تقرری کے دستاویز پر دستخط کیے جائیں تو وہ چل ہی نہیں رہی تھی۔ کیونکہ قلم کی کیپ ہی نہیں کھل رہی تھی، اس سے سی جے آئی چندر چوڑ تھوڑے بے چین ہوئے اور مایوسی نظر آئے۔ ساتھی جج جسٹس سنجے کول نے اپنا قلم ان کی طرف بڑھایا۔ اس دوران حلف لینے والے جسٹس پرشانت مشرا نے جس شائستگی کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے پہلے سی جے آئی کو قلم پیش کیا اور اس وقت تک اپنے کاغذ پر دستخط نہیں کیے جب تک جسٹس چندر چوڑ نے تقرری خط پر دستخط نہیں کر دیے۔
جسٹس دنیش مہیشوری اور ایم آر شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 34 کی منظور شدہ تعداد سے گھٹ کر 32 ہوگئی تھی۔ اب ان دو ججوں کی آمد کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ میں ججوں کی تعداد دوبارہ اس کی منظور شدہ تعداد کے برابر ہو گئی ہے۔ کلپتھی وینکٹرمن وشواناتھن سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل بھی ہیں۔ وہ سپریم کورٹ کے صرف 10ویں جج ہیں جنہیں بار سے سیدھے تقرری ملی ہے۔
جسٹس جے بی پاردی والا کی ریٹائرمنٹ کے بعد 11 اگست 2030 کو کے وی وشواناتھن چیف جسٹس آف انڈیا بن سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ ایس ایم سیکری، یو یو للت اور پی ایس نرسمہا کے بعد بار سے سیدھے تعینات ہونے والے ہندوستان کے چوتھے چیف جسٹس بھی ہوں گے۔ سپریم کورٹ کالجیم نے ان دونوں ناموں کی سفارش دو دن پہلے مرکز کو بھیجی تھی، جسے حکومت نے جمعرات کو منظوری دے دی۔
جسٹس پرشانت کمار مشرا سپریم کورٹ میں تقرری سے قبل آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔ وہ سپریم کورٹ میں جج بننے والے پہلے چھتیس گڑھی ہیں۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔