کانگریس ہائی کمان نے ہفتہ کو پارٹی لیڈر سکھوندر سنگھ سکھو کو ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر منظوری دے دی۔ نومنتخب کانگریس ایم ایل ایز نے ہفتہ کی شام کو 24 گھنٹوں میں دوسری بار میٹنگ کی کیونکہ پارٹی امیدواروں کی زبردست لابنگ کے درمیان چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے متفقہ امیدوار چننے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئے وزیر اعلیٰ اتوار کو حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
سکھونر سنگھ سکھو کے بارے میں جانیے تفصیلات: 1. سکھوندر سنگھ سکھو، ہماچل پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر ہیں۔ چار بار رکن اسمبلی ہیں اور پارٹی رہنما راہول گاندھی کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔
2. اصل میں ہمیر پور ضلع، ہماچل پردیش کے نادون سے تعلق رکھنے والے سکھو نے اپنے کالج کے دوران نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا (NSUI)، کانگریس کی اسٹوڈنٹ ونگ میں شمولیت اختیار کی۔
3. سکھو نے 1998 سے 2008 تک ریاستی یوتھ کانگریس کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہیں 2013 میں ہماچل پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔
4. وہ 13 ویں ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں۔ نادون اسمبلی حلقے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان سے پہلے 2017 میں وجے اگنی ہوتری تھے۔
واضح رہے کہ ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے میں چار آزاد امیدواروں مںی دہرہ سے ہوشیار سنگھ، سولن کے نالہ گڑھ سے کے ایل ٹھاکر، کلو کے بنجر کے ہیتیشور سنگھ اور حمیر پور صدر میں آشیش کمار ہیں۔ جبکہ تینوں بی جے پی کے باغی ہیں، وہیں آشیش کمار نے کانگریس چھوڑ دی تھی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔