உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کو ملا دیوالی کا تحفہ، ڈبلیو ایچ او نے کوویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی دی منظوری

    ہندوستان کو ملا دیوالی کا تحفہ، ڈبلیو ایچ او نے کوویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی دی منظوری

    ہندوستان کو ملا دیوالی کا تحفہ، ڈبلیو ایچ او نے کوویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی دی منظوری

    Covaxin Emergency Approval: ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری کیلئے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ سے خصوصی سفارش کی تھی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان میں بنی کورونا وائرس ویکسین کوویکسین کو عالمی صحت تنظیم کے تکنیکی صلاح کار گروپ کی جانب سے ایمرجنسی استعمال کیلئے منظوری تقریبا مل گئی ہے ۔ پی ٹی آئی کے مطابق عالمی صحت تنظیم کے تکنیکی صلاح کار گروپ نے بھارت بایوٹیک کے کووڈ 19 ٹیکہ کوویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی فہرست میں رکھنے کی سفارش کی ہے ۔ ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری کیلئے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ سے خصوصی سفارش کی تھی ۔

      کوویکسین کو ڈیولپ کرنے والی حیدرآباد میں واقع بھارت بایوٹیک کمپنی نے ٹیکے کو ایمرجنسی استعمال فہرست میں شامل کرنے کیلئے 19 اپریل کو ڈبلیو ایچ او کو ای او آئی ظاہر کی تھی ۔ اس کے بعد سے ہی عالمی صحت تنظیم کئی دور کی اہم میٹنگ کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچ سکا ہے ۔ گروپ نے 26 اکتوبر کی میٹنگ میں بھارت بایوٹیک سے اضافی ڈیٹا مانگا تھا ، جس سے حتمی تجزیہ کیا جاسکے ۔ جس اضافی ڈیٹا کی مانگ کی گئی تھی اس میں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کا امیونوزنیسیٹی ڈیٹا بھی شامل تھا ۔ اس کے علاوہ جینڈر کے مطابق بھی ڈیٹا کی مانگ کی گئی تھی ۔

      ٹیکنیکل ایڈوائزی گروپ کے پاس کسی بھی ویکسین کو ایمرجنسی یوز لائسنس دینے کا اختیار ہوتا ہے ۔ اس سے پہلے پیر کو آسٹریلیائی حکومت نے سفر کو لے کر کوویکسین کو اجازت دیدی تھی ۔ اس بات کی جانکاری ہندوستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر بیری او فیرل نے دی تھی ۔ نئی اجازت کے بعد کوویکسین حاصل کرچکے ہندوستانیوں کو اجازت ملے گی ۔ آسٹریلیا میں کووی شیلڈ کو پہلے ہی منظوری مل چکی ہے ۔

      ڈبلیو ایچ او نے اب تک دنیا کی سات کورونا ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کیلئے منظوری دی ہے ۔ تنظیم کے اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ نے پہلے ہی کوویکسین کا جائزہ لے لیا ہے ۔

      گزشتہ ہفتہ ملک کے مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈویہ نے بھی کہا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کا ایک سسٹم ہے ، جس میں ٹیکنیکل کمیٹی ہے ، جس کو کوویکسین کو منظوری دینی ہے ۔ بتادیں کہ ڈبلیو ایچ او کی منظوری کے انتظار کے درمیان کچھ ممالک نے کوویکسین کو اپنے یہاں منظوری دیدی ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ یہ فیصلہ سفر کو آسان بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: