ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام آدمی پارٹی چھوڑ کرکیوں کانگریس میں دوبارہ آگئی تھیں الکا لامبا

گزشتہ سال اپریل میں الکا لامبا (Alka Lamba) کی عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج (Saurabh Bhardwaj) سے ٹوئٹر پر بحث ہوگئی تھی۔

  • Share this:
عام آدمی پارٹی چھوڑ کرکیوں کانگریس میں دوبارہ آگئی تھیں الکا لامبا
الکا لامبا نے ووٹنگ کے دوران عام آدمی پارٹی کے ایک کارکن کو تھپڑ مار دیا تھا۔

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی نے چاندنی چوک سےکانگریس کی امیدوار رہیں الکا لامبا ہفتہ کو عام آدمی پارٹی کے ایک کارکن کے ساتھ ہوئی ایک جھڑپ کے بعد سرخیوں کا حصہ بن گئیں۔ دہلی واقع مجنوں کا ٹیلہ کے پاس ایک ووٹنگ بوتھ پر کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے کارکنان کے درمیان جھڑب بھی ہوئی۔ بتایا گیا ہےکہ الکا لامبا پرعام آدمی پارٹی کےکارکن نے مبینہ طورپرقابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، جس کے بعد وہ بھڑک گئیں اور اسے تھپڑ مارنے کی کوشش کی۔


سال 1994 میں بطور طلبہ لیڈر سیاسی زندگی کی شروعات کرنے والی الکا لامبا نےگزشتہ سال ستمبر 2019 میں عام آدمی پارٹی کو الوداع کہہ دیا تھا۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کےکنوینر اروند کیجریوال سےکچھ موضوعات پر الکا لامبا کی نااتفاقی اور عوامی طور پر رسہ کشی کے سبب انہوں نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔ گزشتہ سال عام آدمی پارٹی کےخلاف الکا لامبا نے ٹوئٹ کرکےکہا- 'آپ کے ساتھ میرا سفر سال 2014 میں شروع ہوا تھا اور سال 2020 میں ختم ہوجائےگا۔ گزشتہ 6 سال یادگار رہے اورمیں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا'۔


دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اورالکا لامبا کے درمیان کافی وقت سے کشیدگی کی خبریں رہیں۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اورالکا لامبا کے درمیان کافی وقت سے کشیدگی کی خبریں رہیں۔


 کیجریوال کے روڈ شو میں بھی شامل نہیں ہوئیں

عام آدمی پارٹی کےمختلف لیڈروں کے ساتھ ان کی بحث کے سبب انہیں واٹس اپ گروپ سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں انتخابی تشہیرکرنے سے انکار کردیا تھا۔ ساتھ ہی اروند کیجریوال کے روڈ شو میں بھی شامل نہیں ہوئی تھیں۔ ان سےکہا گیا تھا کہ پروگرام میں ان کی گاڑی، اروند کیجریوال کے پیچھے چلےگی۔

عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دینے کے تقریباً 6 بعد وہ کانگریس میں شامل ہوئی تھیں۔ فائل فوٹو
عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دینے کے تقریباً 6 بعد وہ کانگریس میں شامل ہوئی تھیں۔ فائل فوٹو


2014 میں چھوڑی تھی کانگریس

گزشتہ سال اپریل میں الکا لامبا کی عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج سے ٹوئٹر پر بحث ہوگئی تھی۔جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دینےکا ارادہ کرلیا تھا۔ اس کے بعد الکا لامبا نے جامع مسجد کے باہر ایک ریلی کی، جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ پارٹی قیادت انہیں 'کمزور' کر رہی ہے۔ سال 1984 میں ہوئے فسادات کے موضوع پر جب عام آدمی پارٹی کےلیڈروں نے تجویز منظورکی تھی کہ راجیو گاندھی سے ان کا بھارت رتن واپس لے لیا جائے، تو الکا لامبا نے اس پر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نےکہا تھا کہ وہ پارٹی لیڈروں کے اس فیصلے کے خلاف ہیں اور وہ کوئی بھی سزا جھیلنے کےلئے تیار ہیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونےکےلئے 2014 میں کانگریس چھوڑ دی تھی اور 2015 میں چاندنی چوک اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے اپنے حریف امیدوار سمن کمار گپتا کو شکست دے کر جیت حاصل کی تھی۔
First published: Feb 09, 2020 08:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading