ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مساجد میں نماز کے لئے پانچ افراد کی پابندی کو کیوں ختم کرنے کا کیا جا رہا ہے مطالبہ: جانیں اہم خبر

ان لاک ون میں کنٹینمنٹ اور بفر زون کے باہر عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دیے جانے کے باوجود مساجد میں پانچ افراد کو ہی نماز ادا کرنے کی اجازت دیے جانے پر شہر قاضی میرٹھ اور مساجد کے منتظمین نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ شہر قاضی کے مطابق جس طرح سے ضلع انتظامیہ نے بازاروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے دکاندارو اور خریداروں سے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے اسی طرح مساجد میں نمازیوں کے معاملے پر بھی غور کرنا چاہیے۔

  • Share this:
مساجد میں نماز کے لئے پانچ افراد کی پابندی کو کیوں ختم کرنے کا کیا جا رہا ہے مطالبہ: جانیں اہم خبر
مساجد میں پانچ افراد کو ہی نماز ادا کرنے کی اجازت دیے جانے پر شہر قاضی میرٹھ اور مساجد کے منتظمین نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔

ان لاک ون میں کنٹینمنٹ اور بفر زون کے باہر  عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دیے جانے کے باوجود مساجد میں پانچ افراد کو ہی نماز ادا کرنے کی اجازت دیے جانے پر شہر قاضی میرٹھ اور مساجد کے منتظمین نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ شہر قاضی کے مطابق مساجد کو کھول دیے جانے کے باوجود پانچ افراد کے ہی نماز میں شامل ہونے کی شرط غیر مناسب ہے۔ جبکہ احتیاطی تقاضوں اور تدابیر کے تحت سینیٹائزیشن سے لیکر ماسک پہننے اور سماجی دوری بنانے کی تمام شرائط پر لازمی طور پر عمل کیا جا رہا ہے۔

مساجد میں نماز کے لیے پانچ افراد کی پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ لیکر آج شہر قاضی میرٹھ کی قیادت میں مساجد کے منتظمین اور مذہبی رہنماؤں کے وفد نے کمشنر سے ملاقات کی اور میمورنڈم پیش کیا۔

شہر قاضی میرٹھ اور شہر کی مختلف مساجد کے منتظمین کے مطابق ضلع انتظامیہ نے کنٹینمنٹ اور بفر زون کے باہر بازار اور شاپنگ مال کے ساتھ ہی عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت تو دی ہے لیکن مساجد میں نماز ادا کرنے والوں کی تعداد پر پابندی کو نہیں ہٹایا ہے۔ ایسے میں یہ کیسے ممکن ہے کہ مساجد میں نماز کے لیے آنے والوں میں سے کنہیں پانچ کا انتخاب کیا جائے اور باقی افراد کو باہر رکھا جائے ۔


شہر قاضی کے مطابق لاک ڈاؤن ون سے لیکر اور اب تک مساجد میں تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا گیا ہے اور اسی طرح اب انلاک کے دوران بھی تمام احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاہم نماز ادا کرنے والوں کی تعداد کو لیکر ضلع انتظامیہ نے کوئی رعایت نہیں دی ہے۔ شہر قاضی کے مطابق جس طرح سے ضلع انتظامیہ نے بازاروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے دکاندارو اور خریداروں سے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے اسی طرح مساجد میں نمازیوں کے معاملے پر بھی غور کرنا چاہیے۔

First published: Jun 12, 2020 12:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading