دہلی: 35 سالہ بیوی نے مانگے ایک کروڑ، 71 سالہ شوہر نے کنٹریکٹ کلر کو دیے 10 لاکھ، کروا دیا 'کام تمام'

35 سالہ بیوی نے مانگے ایک کروڑ، 71 سالہ شوہر نے کنٹریکٹ کلر کو دیے 10 لاکھ، کروا دیا 'کام تمام'

35 سالہ بیوی نے مانگے ایک کروڑ، 71 سالہ شوہر نے کنٹریکٹ کلر کو دیے 10 لاکھ، کروا دیا 'کام تمام'

Delhi Crime News: جانچ میں پایا گیا ہے کہ گپتا نے یہ سوچ کر شادی کی تھی کہ عورت اس کے بیٹے امت (45) کی دیکھ بھال کرے گی، جو جسمانی طور پر معذور ہے اور دماغی فالج کا بھی شکار ہے، لیکن جب اس کے مطابق کچھ نہیں ہوا تو گپتا نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کا ذہن بنا لیا۔ لیکن اس کی بیوی نے طلاق کے بدلے ایک کروڑ کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: مغربی دہلی کے راجوری گارڈن علاقے میں ایک انتہائی سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ ایک 35 سالہ بیوی کے قتل سے متعلق ہے جسے اس کے ہی 71 سالہ شوہر نے دو افراد کو سپاری دے کر قتل کروا دیا۔ یہ واقعہ بدھ 17 مئی کو دوپہر تقریباً 2.30 بجے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس نے خاتون کو مردہ پایا، اس کے جسم پر کئی وار کیے گئے تھے۔ جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرنے والی خاتون کی شادی ایس کے گپتا نامی شخص سے نومبر میں ہوئی تھی۔

    جانچ میں پایا گیا ہے کہ گپتا نے یہ سوچ کر شادی کی تھی کہ عورت اس کے بیٹے امت (45) کی دیکھ بھال کرے گی، جو جسمانی طور پر معذور ہے اور دماغی فالج کا بھی شکار ہے، لیکن جب اس کے مطابق کچھ نہیں ہوا تو گپتا نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کا ذہن بنا لیا۔ لیکن اس کی بیوی نے طلاق کے بدلے ایک کروڑ کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔ وہ کسی بھی قیمت پر اس عورت کو اپنی زندگی سے نکالنا چاہتا تھا لیکن اس کے ناجائز مطالبات ماننے کو راضی نہیں تھا۔

    کلرک کا بیٹا کمائے گا لاکھوں میں، ماں کو ساڑھی اور والد کو جوتے کرے گا گفٹ

    کون ہیں مولوی عبدالکبیر جنہیں طالبان نے بنایا ہے افغان وزیر اعظم؟

    پولیس کے مطابق، ایسے میں گپتا پھر وپن کے رابطے میں آیا، جو اس کے بیٹے امت کو اسپتال لے جایا کرتا تھا۔ گپتا نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر اسے قتل کرنے کی سازش کی اور اس میں وپن کو شامل کیا۔ اس نے اس کام کے لیے وپن کو 10 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا اور 2.40 لاکھ روپے ایڈوانس بھی دیا۔

    کیا تھا منصوبہ
    وپن نے اپنے ساتھی ہمانشو کے ساتھ مل کر گپتا کی بیوی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، وہ گپتا کے گھر پہنچا اور خاتون کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ یہی نہیں، دونوں ملزمین نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے گھر میں توڑ پھوڑ کی، تاکہ یہ ڈکیتی کی واردات معلوم ہو، اس کے ساتھ ہی انہوں نے امیت کا فون بھی چھین لیا۔ واقعہ کو انجام دیتے ہوئے دونوں کو کچھ چوٹیں بھی آئیں۔ امت گھر پر موجود تھا جب دونوں ملزمین جرم کو انجام دے رہے تھے۔

    ملزمین نے کیا اعتراف جرم
    جانچ کی بنیاد پر چاروں ملزمین– ایس کے گپتا، اس کے بیٹے امت اور دو قاتل وپن سیٹھی (45) اور ہمانشو (20) کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے جرم میں اپنا کردار قبول کر لیا ہے۔ جرم میں استعمال ہونے والا فون، خون آلود کپڑے اور اسکوٹی برآمد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: