உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیوی نے اس بات سے کیا انکار تو سوشل میڈیا پر سب کے سامنے شوہر نے کر ڈالا یہ شرمناک کام، فحش تصویریں ہوگئیں وائرل

    اپنی بیوی کو جہیز کیلئے ستانے کے بعد اس کے شوہر نے سوشل میڈیا کا سہارا لیکر شرمناک قدم اٹھایا۔ حیران کرنے والا یہ معاملہ یوپی کے آگرہ سے سامنے آیا ہے۔ اس نے اپنی ہی بیوی کی فحش تصویریں انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرکے ان کو پبلک کے تصویریں وائرل (Photo Viral) کردیں۔

    • Share this:
      اپنی بیوی کو جہیز کیلئے ستانے کے بعد اس کے شوہر نے سوشل میڈیا کا سہارا لیکر شرمناک قدم اٹھایا۔ حیران کرنے والا یہ معاملہ یوپی کے آگرہ سے سامنے آیا ہے۔ اس نے اپنی ہی بیوی کی فحش تصویریں انٹرنیٹ پر اپلوڈ کردیں اور  انہیں پبلک کر کے وائرل (Photo Viral) کردیا۔ اس کی شکایت متاثرہ خاتون کی طرف سے کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی نے اس پر کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ اطلاع کے مطابق تھانہ منٹولا علاقے کی خاتون کا نکاح آٹھ سال پہلے نائی کی منڈی کے شخص سے ہوا تھا۔ اس کے شوہر کی آٹو پارٹس کی دکان ہے۔

      خاتون کا الزام ہے کہ اس سے نکاح کرنے کے بعد سے ہی اس کے سسرال والے اس پر ظلم کرنے لگے تھے۔ کئی مرتبہ گھر والو کے سمجھانے پر بھی یہ سلسلہ نہیں رکا تو اس نے شوہر اور سسرال فریق کے ملزم بناکر سال 2017 میں کیس درج کرایا تھا۔ یہ کیس اس کی طرف سے تب کیا گیا جب اس کے حاملہ ہونے کے وقت اسے اس کے شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا۔ مائیکے میں ہی اس نے بیٹی کو جنم دیا۔ شوہر نے بیٹی کا خرچہ بھی اٹھانے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد اس نے سال 2017 میں شوہر اور سسرالیوں کے خلاف جہیز کا کیس درج کرادیا۔

      خاتون نے شوہر پر لگایا الزام
      متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ اس پر مسلسل جہیز کا مقدمہ واپس لئے جانے کا دباؤ بنایا جانے لگا۔ اس کے بعد جب وہ مقدمہ واپس لینے کیلئے تیار نہیں ہوئی تو شوہر نے اس کی فحش تصویریں انٹرنیٹ پر ڈال دیں۔ یہ تصویریں وائرل ہونے کے بعد اسے شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ کیس واپس نہ لینے پر اس کے اوپر دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ فحش تصویریں وائرل کرکے اس کی عزت اچھالی جا رہی ہے۔ متاثرہ خاتون نے ایس ایس پی ببلو کمار سے شکایت کرکے انصاف کی گہار لگائی ہے۔ اس کے بعد ایس ایس پی نے اس معاملے میں جانچ کے احکام دے دئے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: