ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راجیہ سبھا میں غلام نبی آزاد نے کہا : اراکین کی معطلی واپس ہونے تک سیشن کا بائیکاٹ کرے گا اپوزیشن

Monsoon Session 2020 : کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس ایوان میں پیش آئے واقعات سے کوئی بھی خوش نہیں ہے ۔ عوام چاہتے ہیں کہ ان کے لیڈروں کو سنا جائے ۔ کوئی بھی اپنے خیالات کو صرف دو تین منٹ میں نہیں بتا سکتا ۔

  • Share this:
راجیہ سبھا میں غلام نبی آزاد نے کہا : اراکین کی معطلی واپس ہونے تک سیشن کا بائیکاٹ کرے گا اپوزیشن
راجیہ سبھا میں غلام نبی آزاد نے کہا : اراکین کی معطلی واپس ہونے تک سیشن کا بائیکاٹ کرے گا اپوزیشن

زرعی بل پر راجیہ سبھا میں اتوار کو گھمسان کے بعد معطل کئے گئے اراکین پارلیمنٹ کی معطلی رد کئے جانے کا مطالبہ تیز ہوگیا ہے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے منگل کو یہ مطالبہ کیا ۔ اس کے ساتھ ہی سماجوادی پارٹی سے رام گوپال یادو ، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے بھی اراکین کی معطلی واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا ۔


راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ جب تک ایوالا بالا کے آٹھ اراکین کا مانسون سیشن کی باقی مدت سے معطلی واپس نہیں لی جاتی ہے اس وقت تک اپوزیشن کارروائی کا بائیکاٹ کرے گا ۔ وقفہ صفر کے بعد آزاد نے ایوان بالا میں یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت کو ایسا بل لانا چاہئے جو یہ یقینی بنائے کہ نجی کمپنیاں حکومت کے ذریعہ طے ایم ایس پی سے کم قیمت میں کسانوں سے اناج نہ خرید سکیں ۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ سرکار کو سوامی ناتھن فارمولہ کے مطابق وقتا فوقتا ایم ایس پی طے کرتا رہنا چاہئے ۔




آزاد نے کہا کہ ایسا معلوم پڑتا ہے کہ حکومت کے اندر تال میل کا فقدان ہے ۔ ایک دن پہلے ہی زرعی بل پر پوری بحث ایم ایس پی پر مرکوز رہی اور اس کے ایک دن بعد ہی حکومت نے کئی فصلوں کیلئے ایم ایس پی میں اضافہ کا اعلان کردیا ۔ خیال رہے کہ اتوار کو ایوان میں غیر مہذب رویہ کو لے کر ترنمول کانگریس کے ڈیریک او برائن اور عام آدمی پارٹی کے سنجے سمیت اپوزیشن کے آٹھ اراکین کو پیر کو سیشن کی باقی مدت کیلئے معطل کردیا گیا ۔

ادھر سماج وادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یادو نے کہا کہ ایوان میں جو ہوا اس سے وہ دکھی ہیں ۔ آٹھ اراکین کی جانب سے معافی مانگتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب غصہ زیادہ ہوتا ہے تو لوگ قابو کھو دیتے ہیں ۔ میں اراکین کی معطلی کو رد کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو آپس میں بیٹھ کر ایوان چلانے میں مدد کرنی چاہئے ۔ ہم تماشوں کیلئے یہاں نہیں آئے ہیں ۔ حکومت کو سمجھ میں آنا چاہئے کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر ایوان چلانے میں مدد کرنی ہوگی ۔ جمہوریت میں تعاون سے کام کرنا چاہئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 22, 2020 11:42 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading