ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عمر عبداللہ کا سوال : کیا جموں و کشمیر میں وقت پر الیکشن کرا پائے گی مودی حکومت یا پھر ...۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں مقررہ وقت پر انتخابات منعقد کرانا وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے سخت آزمائش کی گھڑی ہوگی۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 25, 2019 02:04 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عمر عبداللہ کا سوال : کیا جموں و کشمیر میں وقت پر الیکشن کرا پائے گی مودی حکومت یا پھر ...۔
عمر عبد اللہ ۔ فائل فوٹو

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں مقررہ وقت پر انتخابات منعقد کرانا وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے سخت آزمائش کی گھڑی ہوگی۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرتے ہو ئے کہا کہ جموں کشمیر میں مقررہ وقت پر انتخابات منعقد کرانا وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے سخت آزمائش کی گھڑی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سال 1995-96 سے لے کر ریاست میں، بجز ایک مرتبہ ضمنی انتخابات کے، تمام انتخابات مقررہ وقت پر منعقد ہوئے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں ہی یہ بات واضح ہوگی کہ آیا وزیر اعظم نریندر مودی وقت مقررہ پر انتخابات منعقد کرانے میں کامیاب ہوں گے یا یہ بات تسلیم کریں گے کہ وہ ریاست کو ہینڈل کرنے میں پوری طرح ناکام ہوئے ہیں۔



قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ان میڈیا رپورٹس پر ردعمل ظاہر کررہے تھے ، جن کے مطابق الیکشن کمشن آف انڈیا رواں ہفتے کے دورہ جموں کشمیر کے بعد ہی یہاں اسمبلی ولوک سبھا انتخابات ایک ساتھ منعقد کرنے پر کوئی فیصلہ لے گا۔
First published: Feb 25, 2019 02:04 PM IST