نئی دہلی۔ جے این یو میں متنازعہ پروگرام کے معاملے میں سزا سے بے پرواہ جے این یو طلبا نے آج کہا کہ یونیورسٹی کے حکم کے مطابق وہ جرمانہ نہیں دیں گے اور ہاسٹل بھی خالی نہیں کریں گے۔ ساتھ ہی حکم واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج سے غیر معینہ ہڑتال کریں گے۔
جے این یو طالب علم یونین صدر کنہیا کمار نے نامہ نگاروں سے کہا کہ غیر جمہوری اور تعصب کی وجہ سے ہم نے نام نہاد اعلی سطحی جانچ کمیٹی کو قائم کرنے کے دن سے ہی مسترد کر دیا ہے۔ اس لئے اس حقائق کی بنیاد پر ہمیں دیے گئے جرمانے کو قبول کرنے کا مطلب ہی نہیں ہے۔
جے این یو ایس یو کی نائب صدر شہلا راشد شورا نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ طلبہ جرمانہ نہیں دیں گے اور اپنا ہاسٹل خالی نہیں کریں گے۔ ہم نے مانگ کی ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ان احکامات کو واپس لے کیونکہ شروع سے ہم نے ذکر کیا ہے کہ ہمیں اس کی تحقیقات کے پینل پر اعتماد نہیں ہے اور اسے دوبارہ قائم کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم گنگا ڈھابہ سے ایڈمنسٹریشن سیکشن تک احتجاجی مارچ نکالنے کے بعد آج سے غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔ یونیورسٹی کے حکام نے کسی احتجاج سے بچنے کے لئے سوچ سمجھ کر اس وقت یہ فیصلہ کیا ہے کیونکہ گرمی کی چھٹیاں شروع ہونے والی ہیں لیکن ہم نہیں جھکیں گے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔