ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ونگ کمانڈرابھینندن جلد ہی ایک بار پھراڑاتے نظر آئیں گےجنگی طیارہ

پاکستان کا ایف -16 طیارہ گرانے کے بعد چرچا میں آئے ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ایک بار پھر جنگی طیارہ اڑاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

  • Share this:
ونگ کمانڈرابھینندن جلد ہی ایک بار پھراڑاتے نظر آئیں گےجنگی طیارہ
ایئر فورس کے ونگ کمانڈر ابھینندن: فائل فوٹو

پاکستان کا ایف -16 طیارہ گرانے کے بعد چرچا میں آئے ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ایک بار پھر جنگی طیارہ اڑاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فضائیہ کے دو افسران نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر اس بارے میں امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی ابھینندن کاک پٹ میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ اس سال 27 فروری کو سرحد پر پاکستان کے ایف -16 طیارے کو مار گرانے کے بعد ابھینندن کا اپنا مگ طیارہ بھی حادثہ کا شکار ہو گیا تھا اور وہ پاکستانی سرحد میں جا گرے تھے۔ لیکن بین الاقوامی قانون کے مطابق، پاکستان کو انہیں ہندوستان کو واپس سونپنا پڑا تھا۔

ونگ کمانڈر ابھینندن کی بہادری اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ شاید پہلی بار کسی مگ -21 بائسن طیارے نے جدید ایف -16 طیارے کو مار گرایا تھا۔ انگریزی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ابھینندن کو ویرچکر ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان سے واپس آنے کے بعد ابھینندن کا دہلی میں فضائیہ کے مرکزی طبی ادارے میں علاج ہوا تھا۔ اس طبی ادارے میں ایركرو ممبر کو پرواز فٹنس کی تشخیص کے لئے لایا جاتا ہے۔


اس درمیان ابھینندن سرینگر واقع اپنے یونٹ میں ہیں۔ یہاں فضائیہ کی 51 نمبر کی اسكواڈرن ہے جسے ’سوورڈ آرمس‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

First published: Apr 20, 2019 04:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading