உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک  کے ہیرو ابھینندن وردھمان ویر چکر سے نوازے گئے، پاکستان کے  F-16 جنگی طیارہ کو مار گرایا تھا

     14 فروری 2019 کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کیمپ کے قافلے میں شہید ہونے والے 40 فوجیوں کی موت کا بدلہ لینے کے لیے ہندوستان نے 26-27 کی درمیانی شب پاکستان میں فضائی حملہ کیا تھا۔ بالاکوٹ میں فضائی حملے میں کئی دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    14 فروری 2019 کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کیمپ کے قافلے میں شہید ہونے والے 40 فوجیوں کی موت کا بدلہ لینے کے لیے ہندوستان نے 26-27 کی درمیانی شب پاکستان میں فضائی حملہ کیا تھا۔ بالاکوٹ میں فضائی حملے میں کئی دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    14 فروری 2019 کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کیمپ کے قافلے میں شہید ہونے والے 40 فوجیوں کی موت کا بدلہ لینے کے لیے ہندوستان نے 26-27 کی درمیانی شب پاکستان میں فضائی حملہ کیا تھا۔ بالاکوٹ میں فضائی حملے میں کئی دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک (Balakot Air Strike) کے ہیرو ابھینندن وردھمان کو آج ویر چکر   (Vir Chakra) سے نوازا گیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند  (Ram Nath Kovind) نے ابھینندن ورتھمان کو ویر چکر سے نوازا۔ بتادیں کہ 27 فروری 2019 کو ابھینندن ورتھمان نے ایک پاکستانی F16 جنگی طیارے کو مار گرایا تھا۔ اس کے بعد وہ تین دن تک پاکستانی فوج کے قبضے میں رہے تھے۔ بھارت کے دباؤ کے بعد پاکستان نے ابھینندن وردھمان کو تین دن بعد واپس ہندستان کے حوالے کر دیا تھا۔ پاکستان کا مقابلہ کرنے کے لیے ہندستانی فضائیہ نے انہیں پرموشن دیکر گروپ کیپٹن کا عہدہ دے دیا ہے۔ یہ عہدہ ہندستانی فوج میں کرنل کے عہدے کے برابر ہوتا  ہے۔
      آپ کو بتاتے چلیں کہ 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کیمپ کے قافلے میں شہید ہونے والے 40 فوجیوں کی موت کا بدلہ لینے کے لیے ہندوستان نے 26-27 کی درمیانی شب پاکستان میں فضائی حملہ کیا تھا۔ بالاکوٹ میں فضائی حملے میں کئی دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ہندوستان کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے کے جواب میں پاکستان کی فوج نے بھی اپنے طیارے ہندوستانی سرحد پر بھیجے  تھے لیکن ابھینندن ورتھمان نے پاکستان کی اس حرکت کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔


      ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان  نے اپنے طیارے کے گرنے سے پہلے پاکستان کے F-16 جنگی طیارے کو مار گرایا تھا۔ ابھینندن کو پاکستان نے یکم مارچ کی رات رہا کردیا تھا۔ انہیں فضائی جھڑپ کے دوران مگ 21 بائیسن سے چھلانگ لگاتے ہوئے چوٹیں آئی تھیں۔ اسی سال کے آخر میں، انہیں ویر چکر سے نوازا گیا، جو ہندوستان کا تیسرا اعلیٰ ترین جنگی تمغہ ہے۔
      واضح ہو کہ ہندوستانی فضائیہ نے بالاکوٹ ایئراسٹرائیک کے ہیرو ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کا پرموشن کردیا ہے ۔ ابھینندن کو اب گروپ کیپٹن رینک دی گئی ہے ۔
      ان جانبازوں کو بھی نوازا گیا۔
      آرمی سیپر پرکاش جادھو کو بعد از مرگ کیرتی چکر سے نوازا گیا۔ پرکاش جادھو نے دہشت گردوں کے خلاف مہم شروع کی تھی۔ ان کی اہلیہ اور والدہ نے صدر رام ناتھ کووند کے ہاتھوں یہ اعزاز حاصل کیا۔
      دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر وبھوتی شنکر دھوندھیال کو بعد  بعد از مرگ شوریہ چکر سے نوازا گیا۔ شہیر میجر وبھوتی کی اہلیہ اور والدہ نے صدر جمہوریہ کے ہاتھوں یہ اعزاز حاصل کیا۔ میجر وبھوتی نے اپنی کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔
      شہید نایاب صوبیدار سومبیر کو بعد از مرگ شوریہ چکر سے نوازا گیا۔ اس نے جموں و کشمیر میں ایک آپریشن میں A++ کیٹیگری کے ایک دہشت گرد کو مار گرایا تھا۔ یہ اعزاز ان کی اہلیہ کو حاصل ہوا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: