پاکستان سے وطن لوٹے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کا پہلا لفظ ۔ اب اچھا لگ رہا ہے
ایسا کہا جا رہا ہے کہ وطن واپسی کے بعد ابھینندن کا پہلا لفظ تھا کہ اب اچھا لگ رہا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 02, 2019 10:56 AM IST

ونگ کمانڈر ابھینندن کو امرتسر سے دہلی لایا گیا
ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان ہندوستان واپس لوٹ آئے ہیں۔ واگہہ سرحد پر انہیں پاکستان کے افسران نے ہندوستان کے حوالے کر دیا ہے۔ اس سے پہلے کاغذی کارروائی میں کچھ کنفیوزن کے مدنظر، ہندوستانی سرحد کو پار کرنے میں انہیں کچھ تاخیر ہوئی۔ رات کو تقریبا 9:20 بجے ابھینندن نے ہندوستان میں قدم رکھا۔
بی ایس ایف حکام نے آگے بڑھ کر ان کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان سے آئے حکام نے کاغذات بڑھائے اور ان پر دستخط کئے گئے۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ وطن واپسی کے بعد ابھینندن کا پہلا لفظ تھا کہ اب اچھا لگ رہا ہے۔
ونگ کمانڈر ابھینندن کو امرتسر سے دہلی لایا گیا۔ انہیں فضائیہ کے جہاز سے پالم ائیرپورٹ لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق، انہیں دہلی کے آر آر اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز فوج اور جاسوسی ایجنسیوں کے سینئر افسران کے سامنے ان کی میڈیکل جانچ ہو گی۔
ابھینندن ورتمان کی وطن واپسی کے بعد پورے ملک میں خوشی کی لہر ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے ابھینندن ورتمان کا ملک واپسی پر خیر مقدم کیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر لکھا’’ گھر میں آپ کا استقبال ہے ونگ کمانڈر ابھینندن ! قوم کو آپ کے عزم پر فخر ہے ، ہماری مسلح افواج 130 کروڑ ہندوستانیوں کیلئے ایک ترغیب ہیں ۔ وندے ماترم‘‘ ۔