உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی: کورونا اینٹی باڈیز کا پتہ لگارہی ہے کیجریوال حکومت ، سروے کا سیمپل سائز ہوگا 28000

    دہلی: کورونا اینٹی باڈیز کا پتہ لگارہی ہے کیجریوال حکومت ، سروے کا سیمپل سائز ہوگا 28000

    دہلی: کورونا اینٹی باڈیز کا پتہ لگارہی ہے کیجریوال حکومت ، سروے کا سیمپل سائز ہوگا 28000

    وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت نے چھٹا سیرو سروے شروع کیا ہے ۔ وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ سروے میں پوری دہلی سے 28 ہزار نمونے لیے جائیں گے ، جس میں دہلی کے ہر وارڈ سے 100-100 نمونے لیے جانے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت نے چھٹا سیرو سروے شروع کیا ہے ۔ وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ سروے میں پوری دہلی سے 28 ہزار نمونے لیے جائیں گے ، جس میں دہلی کے ہر وارڈ سے 100-100 نمونے لیے جانے ہیں ۔ دو ہفتوں کے بعد سیرو سروے کی رپورٹ آئے گی ، جس سے معلوم ہوگا کہ دہلی کی کتنی آبادی میں ، کورونا کے خلاف اینٹی باڈیز بنائی گئی ہیں۔ ہندوستان کی کئی ریاستوں میں کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سب کے درمیان دہلی میں ایک بار پھر سیرو سروے شروع ہوا ہے ۔ دہلی میں سیرو سروے کا چھٹا مرحلہ جمعہ 24 ستمبر سے شروع ہوا ہے ۔

    سیرو سروے کے اس مرحلے میں میونسپل کارپوریشن دہلی ، این ڈی ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے ہر وارڈ سے نمونے لیے جانے ہیں ۔ اس سلسلے میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے ہفتہ کو ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے اس کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی کے 280 وارڈز سے کل 28 ہزار نمونے لیے جانے ہیں ۔ نمونے لینے کا عمل ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گا ۔ ایک ہفتے کے بعد اس کے نتائج بھی آئیں گے ۔

    وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ دہلی میں جمعہ سے چھٹا سیرو سروے شروع ہو گیا ہے ۔ یہ سروے دہلی کے تمام وارڈز میں کیا جائے گا ۔ اسے این ڈی ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ سمیت 280 وارڈز میں شروع کیا گیا ہے ۔ اس سروے میں کل 28 ہزار نمونے لیے جائیں گے جن میں سے ہر وارڈ سے 100-100 نمونے لیے جائیں گے۔ یہ دہلی حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا سروے ہوگا ۔ تمام وارڈز میں نمونے لینے کا کام ایک ہفتے کے اندر مکمل ہو جائے گا اور نتائج بھی ایک ہفتے کے بعد آئیں گے۔ اس پورے عمل میں تقریبا دو ہفتے لگیں گے۔

    واضح رہے کہ اب تک دہلی میں 5 سیرو سروے کئے جا چکے ہیں۔ سیرو سروے سے یہ اندازہ لگانا آسان ہو جاتا ہے کہ کتنی فیصد آبادی میں کورونا کے خلاف اینٹی باڈیز ہیں ۔ اس بنیاد پر حکومت اپنی مستقبل کی حکمت عملی کا فیصلہ کرتی ہے اور نئی ہدایات بناتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بار سیرو سروے میں زیادہ تر رپورٹس مثبت آنے کی توقع ہے۔

    وہیں اگر دہلی میں کورونا کیس کی بات کریں تو 24 ستمبر کو کورونا کے 24 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور انفیکشن کی شرح 0.03 فیصد تھی۔ اس کے ساتھ ، کل دہلی میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ایک بھی موت نہیں ہوئی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: