உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شیوسینا لیڈرپرگھرمیں گھس کرخاتون سےآبروریزی کرنے کی کوشش کا الزام، معاملہ درج

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    شکایت کنندہ خاتون کے مطابق کلدیپ پنڈت اس کےشوہرکی غیرموجودگی میں اس کےگھرمیں گھس آیا اوراس نےاس کی آبروریزی کرنے کی کوشش کی۔

    • Share this:
      باغپت: اترپردیش کے باغپت ضلع میں شیوسینا کےایک لیڈرکے خلاف آبروریزی کی کوشش کا الزام لگا ہے۔ گاؤں کی ایک خاتون نے شیوسینا لیڈرکلدیپ پنڈت پرآبروریزی کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے تحریرکی بنیاد پرمقدمہ درج کرکے حادثہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، ملزم کلدیپ پنڈت شیوسینا کا ضلع سربراہ ہے۔ کوتوالی انچارج اروند کمارسنگھ نے بتایا کہ کوتوالی علاقہ میں واقع ایک گاؤں کی 23 سالہ خاتون نےکلدیپ پنڈت پرآبروریزی کرنےکی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔شوہرکی غیرموجودگی میں کی کوشش

      کوتوالی انچارج اروند کمارسنگھ کےمطابق، پیرکی شب 9 بجے متاثرہ خاتون نےشکایت کرتے ہوئےکہا کہ کلدیپ پنڈت اس کے شوہرکی غیرموجودگی میں اس کےگھرمیں گھس آیا اوراس نےاس کی آبروریزی کرنے کی کوشش کی۔ خاتون کے مطابق اس کے شورمچانے پر آس پاس کےلوگ آگئے، یہ دیکھ کرکلدیپ پنڈت وہاں سے فرارہوگیا۔

      تھانہ انچارج کے مطابق خاتون کی تحریرکی بنیاد پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ وہیں متاثرہ خاتون کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت میں بیان درج کرائےگئے ہیں۔  اروند کمارسنگھ کے مطابق، پولیس حادثہ کی جانچ میں مصروف ہے اورفی الحال اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
      First published: