نئی دہلی: ایک خاتون نے مبینہ طورپر یہاں کے ڈیفنس کالونی علاقہ میں اپنے بھائی اور ماں کو اپنی لائسنسی پستول سے گولی مار کر زخمی کردیا۔ یہ اطلاع پولیس نے دی ۔ یہ واقعہ جمعرات کا ہے جب تینوں کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوگئی اور سنگیتا نے اپنے بھائی ہرسرن اور ماں گیتا کو گولی ماردی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم سنگیتا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔وہ فائرنگ کے وقت مبینہ طور پر نشہ میں تھی۔ اس کی لائسنس شدہ پستول بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو اے آئی آ ئی ایم ایس کے ٹراما سنٹر میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔