ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بلیا میں خاتون پی سی ایس آفیسر نے کی خودکشی، خودکشی نوٹ میں لکھی یہ بات

منی منجری رائے ضلع ہیڈکوارٹر کے آواس وکاس کالونی میں کرایے کے مکان میں رہتی تھیں اور یہیں سے منیر آنا جانا تھا۔

  • Share this:
بلیا میں خاتون پی سی ایس آفیسر نے کی خودکشی، خودکشی نوٹ میں لکھی یہ بات
بلیا میں خاتون پی سی ایس آفیسر نے کی خودکشی: فائل فوٹو

بلیا۔ یوپی کے بلیا ضلع میں پیر کو دیر رات شہر کوتوالی علاقے کی آواس وکاس کالونی میں منیر نگر پنچایت کی ایگزیکٹیو آفیسر منی منجری رائے نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچی پولیس نے لاش نیچے اتروا کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔ پھر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس محکمہ اور انتظامیہ میں ہنگامہ مچ گیا۔ پی سی ایس (PCS) آفیسر کی خودکشی کی اطلاع ملنے پر ڈی ایم شری ہری پرتاپ شاہی، پولیس سپرنٹنڈنٹ دیویندر ناتھ ، سی او سٹی ارون کمار سنگھ اور کوتوال وپن سنگھ سمیت دیگر اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے۔


اطلاعات کے مطابق، آفیسر منجری رائے غازی پور ضلع کے تھانہ بھانور کول کی رہنے والی تھیں۔ انہوں نے دو سال پہلے منیر نگر پنچایت میں ایگزیکٹیو آفیسر کے عہدے پر کام کاج سنبھالا تھا۔ آفیسر کی لاش کے پاس سے ایک سوسائڈ نوٹ ملا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ دہلی اور ممبئی سے بچ کر بلیا چلی آئیں، لیکن یہاں انہیں ایک پالیسی کے تحت پھنسایا گیا ہے۔ اس سے وہ کافی دکھی ہیں۔ فی الحال پولیس اسی سوسائڈ نوٹ اور ایکزیکیٹو آفیسر کی کال تفصیلات کے زریعہ خودکشی کی وجہ کا پتہ لگانے میں جٹی ہے۔


منی منجری رائے ضلع ہیڈکوارٹر کے آواس وکاس کالونی میں کرایے کے مکان میں رہتی تھیں اور یہیں سے منیر آنا جانا تھا۔ آس پاس کے لوگوں کو کسی انہونی کا اندیشہ ہوا۔ اس کے بعد کسی نے ڈائل 112 اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ دروازہ توڑ کر پولیس پہنچی تو بیڈ کے اوپر ہی پنکھے پر منی منجری رائے کی لاش لٹک رہی تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے فورا فارنسک ٹیم بلائی۔ پولیس واقعہ کی جانچ میں مصروف ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 07, 2020 02:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading