ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خاتون کے ساتھ گھر میں گھس کر دولوگوں کی اس وحشیانہ حرکت نے اڑائے ہوش، خون سے لہولہان حالت میں خود کیا یہ کام

ہریانہ کے پانی پت ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع کے بپولی میں دو حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر ایک خاتون کے ساتھ جو کیا وہ واقعی خوفناک ہے۔

  • Share this:
خاتون کے ساتھ گھر میں گھس کر دولوگوں کی اس وحشیانہ حرکت نے اڑائے ہوش، خون سے لہولہان حالت میں خود کیا یہ کام
ہریانہ کے پانی پت ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ہریانہ کے پانی پت ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع کے بپولی میں دو حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر ایک خاتون کے ساتھ جو کیا وہ واقعی خوفناک ہے۔ بتادیں کہ ان حملہ آوروں نے خاتون کو گولی مار دی، ایک گولی خاتون کے سینے اور ایک گولی کمر میں لگی۔ واردات کے بعد حمہ آور فرار ہو گئے۔ 35 سالہ خاتون لہو لہا حالت میں نیچے اتری اور گلی میں شور مچا کر گولی مارے جانے کی بات بتائی۔ اس نے پڑوسیوں سے بس اڈے تک چھوڑنے کے لئے مدد مانگی لیکن کسی نے اس کی مدد نہیں کی۔


جب کسی نے اس کی مدد نہیں کی تو گھر کا تالا لکا گر خود ہی تقریبا بیس منٹ تک 350 کلو میٹر پیدل چل کر بس اڈے پر پہنچی۔ وہاں سے آٹو کرائے پر لیکر 12 کلو میٹر پانی پت سول اسپتال پہنچی۔ وہاں اسے روہتک ریفر کر دیا گیا۔ اہل خانہ نے اسے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔


پانی پت کی نیو ہاؤسنگ بورڈ کالونی مقامی خاتون کے بھائی سندیپ نے بتایا کہ اس کی بہن رنجنا کی شادی پندرہ سال پہلے بپولی کے مقامی راج کمار کے بیٹے مدن لال سے ہوئی تھی۔ آٹھ سال سے بہن اور اس کے شوہر کے درمیان جھگڑا جاری تھا۔ رنجنا نے کورٹ میں شوہر پر خرچ اور طلاق کا کیس ڈال رکھا ہے۔ شوہر نے مار پیٹ کرکے اسے گھر سے نکال دیا تھا۔


کورٹ کے حکم پر رنجنا تقریبا تین سال سے سسرال میں پہلی منزل پر بنے کمرے میں رہ رہی تھی۔ راج کمار موبائل ریچارج کا کام کفتا تھا۔ اس کے بعد و سونی پت میں تارانگر میں کرائے پر رہنے لگا۔ سندیپ کا الزام ہے کہ راج کمار نے دوسری شادی کر لی اور وہ اسی کے ساتھ رہتا ہے۔ چار ماہ سے والدین بھی سونی پت میں اس کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ بپولی ایس ایچ او نے بتایا کہ سونی پت میں واقع راج کمار کے گھر پہنچ۔ راج کمار گھر سے فرار ہے۔ رنجنا کی 13 سالہ بیٹی کرنال میں پڑھتی ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 08, 2020 06:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading