ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوگی کے آبائی ضلع میں ہی خواتین نظرانداز کی جا رہی ہیں: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو فیس بک پوسٹ کے ذریعہ میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا 'یوپی کے وزیر اعلی کے آبائی علاقے سے آئی خبر پڑھ کر آپ کو اندازہ لگ جائے گا کہ جس سسٹم نے ابھی کچھ دنوں پہلے ہی خواتین کی سیکورٹی کے سلسلے میں چلائی گئی'مشن شکتی' کے نام پر جھوٹی تشہیر میں کروڑوں روپئے صرف کئے ہیں۔ وہ سسٹم زمینی سطح پر خواتین کی سیکورٹی کے سلسلے میں کس طرح کا نظر انداز کرنے کا رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 13, 2021 05:41 PM IST
  • Share this:
یوگی کے آبائی ضلع میں ہی خواتین نظرانداز کی جا رہی ہیں: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی کی فائل فوٹو

لکھنؤ۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مشن شکتی کی تشہیر کے نام پر کروڑوں روپئے صرف کرنے والی حکومت کے سربراہ کے آبائی ضلع میں ہی خواتین محرومیت کا شکار ہیں۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو فیس بک پوسٹ کے ذریعہ میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا 'یوپی کے وزیر اعلی کے آبائی علاقے سے آئی خبر پڑھ کر آپ کو اندازہ لگ جائے گا کہ جس سسٹم نے ابھی کچھ دنوں پہلے ہی خواتین کی سیکورٹی کے سلسلے میں چلائی گئی'مشن شکتی' کے نام پر جھوٹی تشہیر میں کروڑوں روپئے صرف کئے ہیں۔ وہ سسٹم زمینی سطح پر خواتین کی سیکورٹی کے سلسلے میں کس طرح کا نظر انداز کرنے کا رویہ اپنائے ہوئے ہے۔


خبر کے مطابق گورکھپور میں گذشتہ دنوں 12سے زیادہ لڑکیوں کی موت کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان جرائم میں سزا دلانا تو دور کچھ معاملوں میں پولیس مردہ لڑکیوں کی شناخت تک نہیں کر پائی ہے۔ انہوں نے لکھا 'اترپردیش میں خواتین کے خلاف ہر دن اوسطا 165جرائم کے واقعات وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ گذشتہ دنوں سے سینکڑوں معاملے سامنے آئے ہیں جن میں یا تو انتظامیہ نے متاثرہ فریق کی بات نہیں سنی یا فریادی خاتون سے ہی بدتمیزی کردی۔


کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ جو حکومت خواتین کے نام پر اپنی پیٹھ تھپتھپانے کے لئے کروڑوں روپئے کا اشتہار دیتی ہو اس حکومت کے تھانوں میں جب خاتون شکایت لے کر پہنچتی ہے تو تھانے میں اس پر سطحی فقرے کسےجاتے ہیں اور اس کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرنے کے بجائے اس کو رسوا کیا جاتا ہے۔


اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی فائل فوٹو


کانگریس لیڈر نے کہا کہ خاتون سیکورٹی کے سلسلے میں ہاتھرس، اناؤ اور بدایوں جیسے واقعات میں یوپی حکومت کے رویہ کو پورے ملک نے دیکھا ہے۔ خاتون سیکورٹی کی بیسک سمجھ ہے کہ خاتون کی آواز سب سے اوپر ہو مگر یوپی حکومت نے باربار ٹھیک اس کے الٹ کا م کیا۔ اس سے یہ واضح ہے کہ ان کے لئے 'بیٹی بچاؤ' اور مشن شکتی صرف کھوکھلے نعرے ہیں۔خواتین کی آواز اور ان کی آب بیتی کے سلسلے میں خواتین کے تئیں حکومت کو اپنا رویہ تبدیل کرنا پڑے گا اورخواتین کے ساتھ حساسیت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 13, 2021 05:41 PM IST