ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

باتھ روم میں نہانے گئی تھی بہو، شوہر نے دروازہ کھولا تو اس حالت میں ملی خاتون، دیکھ کر سبھی کی رہ گئے حواس باختہ

صبح تقریبا گیارہ بجے ان کی بہو انائرہ نہانے کیلئے باتھ روم میں آگئی تھی۔ کافی دیر بعد نہیں نکلی تو انہوں نے کئی مرتبہ آواز دی لیکن اندر سے دروازہ بند تھا اور کوئی ہلچل نہیں سنائی دی تو وہ پریشان ہوگئیں۔

  • Share this:
باتھ روم میں نہانے گئی تھی بہو، شوہر نے دروازہ کھولا تو اس حالت میں ملی خاتون، دیکھ کر سبھی کی رہ گئے حواس باختہ
شوہر نے باتھ روم کا دروازہ توڑ کر کھولا تو بیوی کی حالت دیکھ کر اڑ گئے ہوش۔۔

زبردست سردی میں گیس گیزر موت کی وجہ بنتے جا رہے ہیں ہیں ایسا دیکھا گیا ہے کہ گیس گیزر کا استعمال کرنے والے موت کے منھ میں سما رہے ہیں۔ یوپی کے ایٹاوہ میں کوتوالی علاقے کے نورگ آباد مہال میں باتھ روم میں نہاتے گیزر سے گیس لیک ہونے سے ایک خاتون کی دردناک موت ہو گئی۔ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جوائنٹ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر پیوش تیوارنی نے بتایا کہ شادی شدہ خاتون کی موت کا سبب واضح نہ ہونے کے چلتے پولیس کو اطلاع دیکر لاش کو مردہ گھر میں رکھوایا گیا۔ خاتون کے اہل خانہ اسے ضلع اسپتال لیکر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس کے بعد مردی گھر میں لاش کو رکھواکر پولیس کو اطلاع دی گئی۔


اہل خانہ کے مطابق باتھ روم میں لگے گیزر سے نکلی گیس کے سبب دم گھٹنے سے اس کی موت ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ ایٹاوہ شہر کے نورنگ آباد شاہی مسجد کے پاس رہنے والے محمد فیضان کی 22 سالہ بیوی انائرہ  باتھ روم میں نہانے گئی تھی۔ ساس روشن نے بتایا کہ ان کے والد محمد ادریس عید گاہ پر واقع  اپنے گیراج پر گئے تھے جبکہ بیٹا فیضان سیفئی میں واقع آتو پارٹس کی دکان پر گیا تھا۔ صبح تقریبا گیارہ بجے ان کی بہو انائرہ نہانے کیلئے باتھ روم میں آگئی تھی۔ کافی دیر بعد نہیں نکلی تو انہوں نے کئی مرتبہ آواز دی لیکن اندر سے دروازہ بند تھا اور کوئی ہلچل نہیں سنائی دی تو وہ پریشان ہوگئیں۔




اس پر انہوں نے اپنے شوہر اور بیٹے کو فون سے اس کی جانکاری دی۔ کچھ دیر بعد گھر پہنچے شوہر نے باتھ روم کا دروازہ توڑ کر کھولا تو بہو بیہوش کی حالت میں پڑی ہوئی تھی۔ اس پر است آنا۔فان ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔  ڈاکٹر پیوش تیوارنی نے بتایا کہ شادی شدہ خاتون کی موت کا سبب واضح نہ ہونے کے چلتے پولیس کو اطلاع دیکر لاش کو مردہ گھر میں رکھوایا گیا۔ خاتون کے اہل خانہ اسے ضلع اسپتال لیکر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس کے بعد مردی گھر میں لاش کو رکھواکر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 29, 2021 07:51 PM IST