ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شرمک ٹرینوں میں سفر کے دوران زچگی کے معاملات میں تیزی سے اضافہ

نارتھ سینٹرل ریلوے کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 13 خواتین کی زچگی سفر کے دوران کرائی جا چکی ہے ۔ زچگی کے زیادہ تر معاملات ممبئی ، دہلی اور جنوبی ہند سے آنے والی ٹرینوں میں پیش آئے ہیں ۔

  • Share this:
شرمک ٹرینوں میں سفر کے دوران زچگی کے معاملات میں تیزی سے اضافہ
شرمک ٹرینوں میں سفر کے دوران زچگی کے معاملات میں تیزی سے اضافہ

الہ آباد : ریلوے کی طرف سے مزدوروں کے لئے چلائی جانے والی  شرمک اسپیشل ٹرینوں میں سفر کے دوران بچے پیدا ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ ٹرینوں میں سفر کرنے والی حاملہ خواتین کی زچگی سفر کے دوران ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں ۔ صرف نارتھ سینٹرل ریلوے کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 13 خواتین کی زچگی سفر کے دوران کرائی جا چکی ہے ۔ زچگی کے زیادہ تر معاملات ممبئی ، دہلی اور جنوبی ہند سے آنے والی ٹرینوں میں پیش آئے ہیں ۔ سفر کے دوران حاملہ خواتین کی ہنگامی زچگی کرائی گئی ہے ۔


اسی طرح الہ آباد جنکشن پہنچنے والی برہم پتر میل میں ایک ہنگامی زچگی کرائی گئی ۔ ٹرین میں سفر کرنے والی حاملہ خاتون کی حالت اچانک خراب ہونے پر الہ آباد جنکشن پر اسے اتار لیا گیا ۔ خاتون کے شوہر نے ریلوے اہلکاروں کو اس صورت حال کی اطلاع دی اور ان سے مدد فریاد کی ۔ نارتھ سینٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن افسر نے فوری طور پر طبی عملہ کو پلیٹ فارم پر طلب کر لیا ۔ خاتون کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ریلوے کے ڈاکٹروں نے  پلیٹ فار پر ہی اس کی ڈیلیوری کرانے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹروں کی نگرانی میں خاتون نے ریلوے پلیٹ فارم پر بچے کو جنم دیا ۔


نارتھ سینٹرل ریلوے کی طرف سے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ مزدوروں کے لئے چلائی جانے والے خصوصی ٹرینوں میں ریلوے کے ڈاکٹروں نے زچگی کے 13 کیسوں میں نارمل ڈیلیوری کرائی ہے ۔ سی پی آر او اجیت کمار کے مطابق برہم پتر میل سے سفر کرنے والی خاتون کی نارمل زچگی الہ آباد  ریلوے اسٹیشن پر کرائی گئی ہے ۔ اجیت کمار کا کہنا ہے کہ ان کو جیسے ہی پتہ چلا کہ ایک خاتون کو ہنگامی طبی امداد کی ضرورت ہے ۔


الہ آباد جنکشن  پر ٹرین رکنے کے بعد ریلوے کے ڈاکٹروں سے پلیٹ فارم پر ہی خاتون کی ڈیلیوری کرائی گئی ہے ۔ بچے کی پیدائش کے بعد ماں اور بچے کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ اجیت کمار کا  کہنا ہے کہ نارتھ سینٹرل ریلوے ٹرینوں میں ہنگامی طبی خدمات کے لئے ہر وقت تیار ہے ۔
First published: Jun 20, 2020 10:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading