ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خواتین کے تعلق سے بندھابندھایا ذہن بدلنے کی سخت ضرورت : سشما سوراج

خواتین پر تشدد اور ان کے ساتھ زیادتیوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیرخارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ بین اقوامی یوم خواتین کے موقع پر پوری قوم کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ خواتین کے تعلق سے اپنا ذہن بدل کرہیں گے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 08, 2018 03:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
خواتین کے تعلق سے بندھابندھایا ذہن بدلنے کی سخت ضرورت : سشما سوراج
سشما سوراج: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ خواتین پر تشدد اور ان کے ساتھ زیادتیوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیرخارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ بین اقوامی یوم خواتین کے موقع پر پوری قوم کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ خواتین کے تعلق سے اپنا ذہن بدل کرہیں گے ۔معاشرے میں خواتین کی کردار کی ستائش پر راجیہ سبھا میں بحث کی تکمیل کرتے ہوئے محترمہ سوراج نے خواتین بل کو قانون میں بدلنے کی وکالت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں کسی ریزرویشن کے بغیر بھی خواتین نے ترقی حاصل کی ہے۔


سشما سوراج نے کہا کہ ’’میں نے خواتین کے لئے ریزرویشن بل کی منظوری کی ہمیشہ تائید کی ہے باوجودیکہ میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ریزرویشن کے بغیر بھی ہندستانی خواتین نے ترقی کی ہے ۔ صدر جمہوریہ ، وزیراعظم ، اسپیکر اور وزرائے اعلیٰ کے عہدے پر خوتین فائز ہوئی ہیں۔ کئی بڑی سیاسی پارٹیوں کی سربراہی بھی عورتوں کے حصے میں آئی ہے‘‘۔


اس موقع پر سشما سوراج نے یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران بی ایس ایف کی خواتین کے بائک اسٹنٹ کا خاص طور پر ذکر کیا اور کہا کہ اس سال 26جنوری سے پہلے تک اس کرتب میں مرد ہی دیکھے گئے تھے۔


محترمہ نے کہا کہ ان سب کے باوجود ملک میں خواتین کے ساتھ زیادتیاں اور تشدد شرمناک ہیں ۔وقت آگیا ہے کہ خواتین کے تعلق سے ذہن بدلا جائے اور اس کوشش کو ایک مہم کے طور پر آگے بڑھایا جائے۔
First published: Mar 08, 2018 03:07 PM IST